پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

آئندہ24گھنٹوں میں کیا ہو سکتا ہے؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

datetime 3  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں، کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، بنوں،سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہیگا۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، ڈی جی خان، ملتان، کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص اور سکھر ڈویڑن میں بعض مقامات پر تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں شہید بینظیر آباد46، پڈعیدن، دادو45، لاڑکانہ، بہاولنگر، اوکاڑہ، روہڑی،سبی،سکھر44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،ژوب ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پاراچنار50، دیر18، کالام11، میرکھانی07، دروش05، گلگت05، بگروٹ، استور04، چلاس03، ژوب میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…