جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

عمران خان پرپابندیاں عائد کرنے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف کا پابند بنانے کے لئے لاہورہائیکورٹ کے روبرو درخواست دائر کر دی گئی۔ مقامی شہری عاطف سردار نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پانامہ لیکس کو جواز بنا کر عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کی مسلسل کردار کشی کر رہے ہیں۔وزیر اعظم اپنے قوم سے خطاب کے دوران معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کا وعدہ بھی کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود عمران خان اپنے حلف کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔عمران خان کی تقاریر نفرت پر مبنی ہیں، اور وہ اپنی تقریروں کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں۔ سیاسی جماعت کا سربراہ ہونے کے باوجود عمران خان پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں، عمران خان کی تقاریر قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب بن سکتی ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کو رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے اپنے حلف کا پابند بنانے کے حکم دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…