پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی، بارش کی شدت زیادہ ہوگی یا دھوپ کی حدت ؟ پتہ چل گیا

datetime 31  مئی‬‮  2016 |

اسلا م آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ٗبالائی فاٹا میں ایک دو مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے بتایاکہ ملتان، بہاولپور، کوئٹہ، میرپور خاص اور حیدر آباد ڈویڑن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے تاہم جمعرات اور جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ہزارہ، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقوں بالاکوٹ07 ٗڈی آئی خان04، کشمیر کے علاقے مظفرآباد06، گڑھی دوپٹہ01، پنجاب کے علاقے میانوالی 02، فیصل آباد، سرگودھا 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو،لاڑکانہ 49، سبی، موہنجوداڑو 48، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد47، جیکب آباد 46 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22، اسلام آباد 20، کراچی 28، پشاور 24، کوئٹہ 15، گلگت11، چترال 16اور ہنزہ میں 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…