جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈاکٹرعاصم کیخلاف کارروائی،بلاول زرداری کے صبر کا پیمانہ لبریز،وزیراعظم نوازشریف کو انتباہ کردیا

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میر پور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احتساب سے جمہوریت کو نہیں تخت رائیونڈ کو خطرہ ہے ٗآپ بتائیں سزا کے بعد معافی مانگ کر باہر جانا کون سا احتساب ہے ؟ آزاد کشمیر کے الیکشن میں (ن)لیگ دھاندلی سے جیتی تو نہیں مانیں گے ٗ ہمارے خلاف احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں ہو رہی ہیں ٗڈاکٹر عاصم کو پھنسایا جا رہا ہے ۔پیر کو میر پور آزاد کشمیر میں کارکنوں کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر کام عوام کی بہتری کیلئے ہوتا ہے۔میر پور جیالوں کا گھر ہے۔ بھٹو اور بی بی شہید جیالوں کو ملنے خود آئے تو میں کیسے نہ آتا؟کشمیر کے الیکشن عام الیکشن نہیں ٗ اگر ن لیگ دھاندلی سے یہ الیکشن جیتی تو اس کو نہیں مانیں گے ٗ کشمیری ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ کشمیری کیسے بھول سکتے ہیں کہ آپ(نواز شریف) مودی کی حلف برداری میں جانے کیلئے کتنے بے تاب تھے؟یہ وہی مودی ہے جس نے مسلمانوں کا قتل عام کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیری کیسے بھول سکتے ہیں کہ آپ نے بھارت میں حریت رہنماؤں کی بجائے سٹیل کے تاجروں سے ملنا پسند کیا ٗآپ نے وہ کچھ کیا جو کوئی محب وطن پاکستانی نہیں کر سکتا۔ آپ نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔آپ نے ہی میری شہید ماں کو جھوٹے کیسوں میں پھنسایا۔ اس وقت بھی عوام نے کہا کہ یا اللہ یا رسول بے نظیر بے قصور۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب آپ نے اسی احتساب کے نام پر میرے والد کو 11سال جیل میں رکھا گیا۔ ان کی زبان کاٹی گئی ٗمجھے وہ ایک ایک لمحہ یاد ہے جب میری شہید والدہ میرا ہاتھ پکڑ کر جیلوں میں جایا کرتی تھیں۔آپ کی جانب سے ہی ججوں کو فون کر کر کے بڑی سے بڑی سزا کا کہا گیا۔آج بھی آپ کی حکومت میں ہمارے خلاف احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کو پھنسایا جا رہا ہے۔آپ احتساب سے کیوں بھاگتے ہو۔انہوں نے کہا کہ جب پنجاب میں احتساب کی بات ہوتی ہے تو وزرا دھمکیاں دیتے ہیں۔ ہم چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کا احترام کرتے ہیں لیکن آپ نہیں۔آپ جب مصیبت میں پھنستے ہیں تو آپ کو ہم یاد آجاتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آج بلوچستان میں ڈرون حملے ہورہے ہیں پاکستان کی سالمیت خطرے میں ہے لیکن آپ کو کوئی پتہ نہیں۔ آپ جلسوں میں اربوں کے منصوبوں کا اعلان اس طرح کرتے ہیں جیسے اتفاق فاؤنڈری بیج کر منصوبے مکمل کریں گے۔آپ ایک ہی رام کہانی سنا رہے ہیں کہ آپ کے بڑوں نے محنت کر کے اربوں کمائے لیکن یہ نہیں بتا رہے کہ سرمایہ کہاں سے آیا۔میاں صاحب آپ کچھ بھی کر لیں آپ کو اب جواب دینا ہوگا۔آپ کے سارے وعدے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست آپ کی جماعت کا طرہ امتیاز ہے۔پیر پگارا نے ایک تاریخی جملہ کہا تھا کہ جب آپ مصیبت میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑتے ہیں جب مصیبت سے نکل جاتے ہیں تو گریبان پکڑتے ہیں۔انہوں نے مجمع سے نعرے لگائے کہ مودی کے یار کو کرپشن کے سردار کو ایک دھکا اور دو۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میر پور میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف شدیدعلیل ہیں۔ میری دعا ان کے ساتھ ہے اور رہے گی۔میری گزارش ہے کہ تمام پاکستانی ان کیلئے خصوصی دعا کریں۔میری نواز شریف سے درخواست ہے کہ ہماری باتوں کو دل پر نہ لیا جائے۔ہمارے کسی سے ذاتی اختلافات نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…