اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان یہودی لابی کے ایجنٹ ہیں ٗ پی ٹی آئی چیئر مین نے طلاق کے بعد سابقہ بیوی سے تعلقات رکھ کر ہماری تہذیب پر ڈرون حملہ کیا ہے ٗعمران خان ڈرون حملوں کے خلاف نہیں ہیں ۔ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جب عمران خان کی جانب سے طلاق کے بعد ان کی بیوی اجنبی ہوگئی اور اس کے بعد پھر بھی عمران خان نے سابقہ بیوی سے تعلقا ت رکھے جس پر میری عمران خان سے ناراضگی شروع ہوئی ایک سوال پر انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان یہوی لابی کے ایجنٹ ہیں انہوں نے کہاکہ پیسہ پاکستان میں لانا یا پاکستان سے باہر لانا الگ ایشو ہے انہوں نے کہاکہ طلاق کے بعد بانہوں میں بانہیں ڈال کر روڈ پر چلنا پاکستانی تہذیب کے خلاف ہے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان باتیں کر تے رہیں مگر وہ کسی طورپر ڈرون حملوں کے خلاف نہیں ۔