اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

فائنل راؤنڈ شروع،تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پانامہ لیکس اور اس کی تحقیقات کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر انٹرا پارٹی الیکشنز غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں کرپشن، بدعنوانی،ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام کو متحرک کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ پانامہ پیپرز کے ذریعے سامنے آنے والے انکشافات کی تحقیقات کے حوالے سے معاملات سنگینی کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔ ایسے میں تحریک انصاف کی قیادت یہ سمجھتی ہے کہ اسے اپنی تمام تر توانائیاں اور توجہ کرپشن ، بدعنوانی، ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے خلاف ایک ملک گیر تحریک برپا کرنے پر مرکوز کرنی چاہئیں، مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کی جانب سے پیمراکے ذریعے آزاد میڈیا کا گھلا گھونٹنے کی کوششوں پر شدید تشویش ہے ،حکومت کی جانب سے قومی خزانے کے بل بوتے پر میڈیا کو کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف تحقیقات سے روکنے کی کوششیں بھی ناقابل قبول ہیں۔ جمعہ کو تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انتخابات کے التواء کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے اور پانامہ پیپرز کے ذریعے سامنے آنے والے انکشافات کی تحقیقات کے حوالے سے معاملات سنگینی کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔ ایسے میں تحریک انصاف کی قیادت یہ سمجھتی ہے کہ اسے اپنی تمام تر توانائیاں اور توجہ کرپشن ، بدعنوانی، ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے خلاف ایک ملک گیر تحریک برپا کرنے پر مرکوز کرنی چاہئیں۔ جس کے باعث انٹرا پارٹی انتخابات کے غیر معینہ مدت تک التواء کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت انٹراء پارٹی انتخابات کے حوالے سے اپنے واضح عزم کا از سر نو ایادہ کرتی ہے تاہم فی الوقت انہیں غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے آزاد میڈیا کا گھلا گھونٹنے کی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز پیمرا میں متنازعہ طو رپر مقرر کیے گئے چیئرمین ابصار عالم کے ذریعے ایسے ٹی وی چینلز جو حکومتی جھوٹ اور پراپیگنڈہ کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہیں کو ہراساں کررہی ہے۔ ان کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی خزانے کے بل بوتے پر میڈیا کو کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف تحقیقات سے روکنے کی کوششیں بھی ناقابل قبول ہیں، جبکہ حکومتی پراپگینڈہ کا حصہ بننے والے ٹی وی چینلز پر دولت کی بوچھاڑ بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے اپنی آزادی کیلئے انتھک جدوجہد کی ہے، چنانچہ تحریک انصاف حکومت کو پیمرا کے ذریعے آزاد میڈیا کا بازو مروڑنے کی اجازت کسی صورت نہیں دے گی۔ دوسری جانب مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قیادت کے فیصلے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پانامہ انکشافات کی غیر جانبدارانہ اور موثر تحقیقات کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھاتے رہنا انتہائی ضروری ہے، جس کے باعث تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی کے حوالے سے اپنی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف ملک بھر میں عوام اور کارکنان کو متحرک کرے گی اور حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈز کی تقسیم بھی حکومت کے حق میں خاصی کارگر ثابت نہ ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کور ٹ کو بھی اپنے آئینی و قانونی فرائض کی بجا آوری کا حساس ہونا چاہیے اور اہم قومی اور ریاستی ادارے بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان کے مطابق حکومت کے پاس حزب اختلاف پندرہ معقول سوالات کا کوئی جواب نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…