بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

امریکی دھمکیوں اور ڈرون حملوں کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اوررہنماؤں نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ڈرون حملے کر رہا ہے‘امریکی دھمکیوں اور ڈرون حملوں کے خلاف آج جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا‘جماعۃالدعوۃ کی طرف سے لاہور، اسلام آباد، کراچی، حیدرآباد، ملتان،پشاوراور کوئٹہ سمیت پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، ریلیاں نکالی جائیں گی اور جلسوں ، کانفرنسوں و سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا‘لاہور میں سب سے بڑا مظاہرہ چوبرجی چوک میں ہو گا‘علمائے کرام خطبات جمعہ میں امریکی دھمکیوں اورڈرون حملوں کوموضوع بنائیں گے‘عوام الناس کواسلام دشمن قوتوں کی سازشوں سے آگاہ کیا جائے گا اور مذمتی قراردادیں پاس کی جائینگی۔جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق،جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالرحمان مکی،حافظ عبدالغفار روپڑی، سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری،مولانا امیر حمزہ،قاری محمد یعقوب شیخ،مولانا یوسف شاہ ودیگرنے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرون حملوں کے خلاف ہونیوالے احتجاجی مظاہروں اورریلیوں میں بھرپورانداز میں شرکت کریں تاکہ دنیاکوپیغام دیا جائے کہ پوری قوم حملوں کیخلاف ہے اور ملک میں امن کے قیام کے لیے ڈرون حملے روکنا انتہائی ضروری ہیں۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں شکست کے بعد پاکستان میں ڈرون حملے شروع کئے اور ان حملوں کیلئے اس خطہ کا انتخاب کیا جہاں وہ اس جنگ کو مستقل رکھنا چاہتا تھا۔ امریکہ، انڈیا اور اسرائیل کی ایجنسیاں بھی اس سازش میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہیں۔ان حملوں کے ذریعہ پاکستان کے امن کو برباد کرنے کی بنیاد رکھی گئی۔ آج ہماری یہ سب باتیں درست ثابت ہو گئی ہیں۔ ا ن حالات میں کہ جب افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات درست سمت میں جارہے تھے‘ امریکہ نے ڈرون حملے کر کے ایک بار پھر اپنی اصل پوزیشن واضح کر دی ہے اور کھل کر پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔جماعۃالدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا کہ ڈرون حملے ہمارے ملک کی سلامتی و خودمختاری پر حملہ ہیں ،کلمہ طیبہ کے نام پر بنائے گئے ملک کا دفاع ہم سب پر فرض ہے۔وطن عزیزپاکستان کے دفاع کے لئے باہمی اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ پاکستانی حکمران امریکہ و بھارت کے ناپاک عزائم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔ امریکا کی جانب سے پاکستان میں مزید حملوں کی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں۔جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا کہ آج جمعہ کو ڈرون حملوں کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج کے ذریعہ دنیا پر ثابت کریں گے کہ پوری پاکستانی قوم ان حملوں کے خلاف ہے اورملکی سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی ، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے امیر سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری،جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ،قاری محمد یعقوب شیخ،مولانا یوسف شاہ اور حافظ خالد ولید نے کہا کہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرنا چاہتی ہیں۔ امت مسلمہ اس وقت سخت امتحانات اور آزمائشوں سے دوچار ہے مایوس وپریشان ہونامسئلہ کا حل نہیں ہے۔ ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ یوم احتجاج کے دوران ملک بھر میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں میں دیگر مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی شریک کیا جائے گا تاکہ ڈرون حملوں کے ذریعہ کی جانے والی دہشت گردی کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…