جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

طاہر القادری نے دھرنے کی تاریخ دیدی، دھرنا کب او رکہاں ہو گا؟

datetime 26  مئی‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران نے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں 17 جون کو مال روڈ لاہور پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیااور بتایا کہ دھرنے کی قیادت سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کرینگے۔مال روڈ پر احتجاج کے حوالے سے ڈی سی او لاہور کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔تروایح اور سحری بھی مال روڈ پر ہوگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائیگا۔دھرنے میں شرکت کیلئے عمران خان، سراج الحق، راجہ ناصر عبا س ،صاحبزادہ حامد رضاو دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت دے دی ہے۔پریس کانفرنس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ، بشارت جسپال، بریگیڈیئر(ر) محمد مشتاق، فیاض وڑائچ، نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی ،جواد حامد ،جی ایم ملک ،راجہ زاہد و دیگر نے شرکت کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون کو بتائیں گے کہ عوامی تحریک کے کارکنوں نے کوئی ڈیل کی ،نہ دیت قبول کی اور وہ قصاص کیلئے پہلے کی طرح آج بھی پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو سال کے بعد بھی انصاف نہیں ملا، صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا،پنجاب حکومت نے جعلی جے آئی ٹی بنا کر شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون ہضم کرنے کی ناکام کوشش کی،انصاف کیلئے ہر حد تک جائیں گے، آرمی چیف نے ایف آئی آر درج کروائی، انصاف بھی دلوائیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہا درست ثابت ہوا کہ موجودہ قاتل حکمرانوں کے ہوتے انصاف نہیں ملے گا،انسداد دہشتگردی کی عدالت میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے خلاف پولیس کے جھوٹے چالان کے تحت کارروائی ہورہی ہے جبکہ شہداء کی طرف سے درج ہونے والی ایف آئی آر پر دو سال گزر جانے کے بعد بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ہم نے طویل انتظار کے بعد استغاثہ دائر کرنے کا قانونی حق استعمال کیا جو ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے اور استغاثہ کے حوالے سے چشم دید آئینی گواہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اپنی شہادتیں قلمبند کروا رہے ہیں۔اس وقت 30 چشم دید زخمی گواہ اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔خرم نواز گنڈاپور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون کے دن سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری اپنے کارکنوں کے ہمراہ مال روڈ پر ہونگے۔ پنجاب اور دیگر صوبوں سے بھی کارکنان انصاف کیلئے مال روڈ پر جمع ہونگے۔ ہم پرامن لوگ ہیں،امید ہے حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔اگر رکاوٹ بنی تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم، وزیرداخلہ، وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیر قانون، آئی جی پنجاب ہونگے جن کے ہاتھ پہلے ہی بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور انہوں نے ابھی اس خون کا حساب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن قائم ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس باقر نجفی کے خلاف پنجاب حکومت کے خلاف رپورٹ دینے پر وفاقی حکومت کارروائی کروانے کی سازشوں میں مصروف ہے،ہم سمجھتے ہیں حکمرانوں نے اگر اس قسم کی سازش کو عملی جامہ پہنایا تو انہیں پانامہ لیکس سے بڑے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم صفائی پسند لوگ ہیں مال روڈ کی صفائی کا خیال رکھیں گے’’ہمارا ایجنڈا ہی صفائی ہے‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…