لاہور(این این آئی )کل سے پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز کے نوٹیفیکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اورحکومتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے والے سکول سیل کر دئیے جائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم پنجاب کی ٹیمیں موسم گرما کی تعطیلات کے نوٹیفیکیشن پرموثر عمل درآمد کا جائزہ لے کرمحکمے کو رپورٹ کریں گی تاہم جن سکولوں میں سالانہ امتحان ہو رہے ہیں وہ تعطیلات سے مستثنیٰ ہیں، ایسے سکولوں کی انتظامیہ کو متعلقہ ای ڈی او کو ڈیٹ شیٹ کی کاپی جمع کرانا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ جن سکولوں میں سالانہ امتحانات ہو رہے ہیں وہاں طالب علموں کو امتحانی پیپر کے علاوہ کسی تدریسی سرگرمی میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔محکمہ تعلیم کے افسران کو تعطیلات کے فیصلے پر موثر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کو کرنے کی بجائے 24مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ چھٹیاں 24مئی تا 14اگست جاری رہیں گی ۔
تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیلات ،حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا،سختی سے عملدرآمدکروانے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































