منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا دورہ لندن کس کیلئے ہے ‘عبدالعلیم خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بہت جلد وقت بتائے گا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا لندن کا دورہ بیماری کیلئے ہے یا زرداری کیلئے ،حقائق سامنے آنا شروع ہو رہے ہیں اور تحریک انصاف سے خوف زدہ ایک مولانا بھی نواز زرداری ملاقات کیلئے بے چین دکھائی دیتے ہیں ۔عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہے اور وزیر اعظم کے کاغذات نامزدگی اور اثاثوں کی تفصیلات کیلئے پیپلز پارٹی کی پیش رفت لائق تحسین ہے اسی طرح تحریک انصاف کی طرف سے بھی نواز لیگ کی الیکشن دستاویزات حاصل کی جا رہی ہیں اور انشا ء اللہ بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کاشتکاروں کے مطالبات کے حق میں ہے اور کسان اتحاد کونسل سے چئیرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق اظہار یکجہتی کیا گیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت کسان دشمن پالیسیاں ختم کرتے ہوئے کاشتکاروں کیلئے زرعی فصلوں کی قیمتوں کا نئے سرے سے تعین کرے اور زرعی ضروریات کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنائے ۔عبدالعلیم خان نے اس امر پر افسوس کا اظہا رکیا کہ پنجاب جیسے صوبے میں جہاں 80فیصد زرعی معیشت ہے گذشتہ کئی دنوں سے سراپا احتجاج کسانوں کے مطالبات نہیں مانے جا رہے اور پنجاب حکومت انہیں مذاکرات کا لالی پاپ دے رہی ہے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف اس معاملے پر پنجاب اسمبلی سکے اندر آواز بلند کرے گی اور کسانوں کو اُن کے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے بھرپور مدد کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…