فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں جلسہ شروع ہونے سے پہلے خاردار تاروں کے معاملے پر تحریک انصاف کی کھلاڑی اور ایک مخالف خاتون آپس میں لڑ پڑیں۔دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے کی سکیورٹی کے لئے اطراف کے راستے بند ہونے سے جی سی یونیورسٹی گرلز ہوسٹل جانے کے لئے طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ خاردار تاروں سے الجھ کر گزرنے والی طالبات کے کپڑے پھٹنے کے بعد طالبات نے احتجاج کیا اسی دوران تحریک انصاف کی کارکن خاتون عظمیٰ کاردار بھی وہاں پہنچ گئیں اور ان کی یونیورسٹی کی طالبہ سے تلخ کلامی ہوئی۔دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے کی سکیورٹی کیلئے اطراف کے راستے بند ہونے سے جی سی یونیورسٹی گرلز ہوسٹل جانے کے لئے طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ خاردار تاروں سے الجھ کر گزرنے والی طالبات کے کپڑے پھٹنے کے بعد طالبات نے احتجاج کیا۔ اسی دوران تحریک انصاف کی کارکن خاتون عظمیٰ کاردار بھی وہاں پہنچ گئیں اور ان کی یونیورسٹی کی طالبہ سے تلخ کلامی ہوئی۔