ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آف شور کمپنی کے بعد عمران خان ایک بڑا سکینڈل سامنے آ گیا

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لندن میں فلیٹ کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں، انہوں نے 7لاکھ 15ہزار 117پاﺅنڈز میں 14 اپریل 2003 کو فلیٹ فروخت کیا، فلیٹ کی دیکھ بھال کے لئے 176 پاﺅنڈز جب کہ فلیٹ انشورنس کی مد میں 525 پاﺅنڈز ادا کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو عمران خان کے لندن میں فلیٹ کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق عمران خان نے 14 اپریل 2003 کو فلیٹ فروخت کیا ۔ انہوں نے یہ فلیٹ 7 لاکھ 15 ہزار 117 پاﺅنڈز میں بیچا۔ فلیٹ کی فروخت پر ایجنٹ کو 16 ہزار 802 پاﺅنڈز کمیشن دی گئی ۔ وکیل فیس اور اخراجات کی مد میں 763 پاﺅنڈز ادا کیے گئے ۔ دستاویزات کے مطابق فلیٹ کی دیکھ بھال کے لئے 176 پاﺅنڈز اور انشورنس کی مد میں 525 پاﺅنڈز ادا کیے گئے ۔ فلیٹ کی فروخت پر کمپنی کو 6342 پاﺅنڈز ادا کیے گئے ۔ فلیٹ کی فروخت پر کل 24 ہزار 342 پاﺅنڈز ادا ہوئے ۔ تمام ادائیگیوں کے بعد عمران خان کو 6 لاکھ 90 ہزار پاﺅنڈز ملے ۔
نیز عمران خان کے لند ن میں آف شور کمپنی بنانے کے اعتراف کے بعد 1987میں غلط بیانی کرلاہور میں وزیراعلیٰ کے صوابدیدی کوٹے سے ایک کنال کا پلاٹ حاصل کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے ،عمران خان نے اس وقت موقف اختیار کیا تھاکہ انکے پاس پاکستان میں کوئی جائیداد یا پلاٹ نہیں ،اس لیے اسے سرکاری کوٹے سے پلاٹ الاٹ کیا جائے۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کی سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق 1987میں عمران خان نے اس وقت کے وزیراعلی میاں محمد نوازشر یف سے پلاٹ دیے جانے کی درخواست کی تھی جسے وزیراعلی نے منظور کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…