جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران کے لندن اپارٹمنٹ ،اسد عمر نے پروپیگنڈے کاجواب دیدیا

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمرنے کہاہے کہ عمران خان کا نام پانامہ لیکس میں نہیں پرویزرشید لیکس میں ہے ،عمران کے لندن اپارٹمنٹ کا ذکران کے اثاثوں اورگوشواروں میں موجود ہے مگرنوازشریف نے اپنے بیرون ملک اثاثے چھپائے اورآف شورکمپنیاں اپنی دولت چھپانے اورٹیکس چوری کے لیے بنائیں ،کراچی والے جب تک ڈیڑھ اینٹ کی مسجد تک محدود رہیں گیں، مسائل حل نہیں ہونگے ،اس لیے کہ مسائل کے حل کے لیے فیصلے قومی سطح پرہورہے ہیں کراچی والوں کوقومی جماعت میں شامل ہوکر کراچی کے مسائل حل کرانے چاہئیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی کے علاقے ڈالمیا اورسندھی مسلم سوسائٹی میں تحریک انصاف کے رکنیت سازی مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اسد عمرکا کہنا تھا کہ عمران خان کا نام پانامہ لیکس میں نہیں پرویزرشید لیکس میں ہے پرویزرشید سے پہلے بھی کہا تھا کہ وہ قوم اورعمران سے معافی مانگیں اس لیے کہ اگرنوازشریف اب کی بارپھرملک چھوڑکرفرارہوگئے تو درباری پرویزرشید کوکہیں جگہ نہیں ملے گی۔ اسد عمرنے کہاکہ انیس سوتراسی میں عمران خان نے لندن میں جو اپارٹمنٹ خریدا وہ ان کی لندن کی کمائی تھی ، عمران خان نے لندن میں پیسے کماکرپاکستان میں سرمایہ لائے ،نوازشریف اوران کے خاندان نے پاکستان سے لوٹی گئی دولت بیرون ملک منتقل کی اوراس مقصد کے لیے آف شورکمپنیاں بنائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اسد عمرکا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دوراہے پرہے،کرپشن کے خلاف مہم میں عوام عمران خان کے ساتھ ہے،تحریک انصاف پاکستان کے ضمیرکی جنگ لڑرہی ہے ،پاکستان سے اربوں روپے کے اثاثے بنانے والے ملک وقوم کوبجلی اورپانی تک نہ دے سکے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں مسائل کے انبارہیں اوریہ مسائل اس وقت حل ہونگے جب کراچی والے قومی جماعت کاانتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کا منڈیٹ رکھنے والوں نے مسائل کے حل کے لیے اتنی جدوجھد نہیں کی جتنا اس شہرکا حق تھا،تحریک انصاف رکنیت سازی مہم کا مقصد کراچی کے لوگوں کوقومی جماعت میں لانا ہے اس لیے کہ جب تک کراچی کے لوگ قومی دھارے میں نہیں جائیں گے کراچی میں تبدیلی نہیں آئے گی اورمسائل حل نہیں ہونگے۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پانامالیکس میں وزیراعظم اور ان کا خاندان ملوث ہے، حکومت کمیشن کے معاملے پر وقت گزارنے اور کام چلانے والی باتیں کررہی ہے،چیف جسٹس نے حکومتی خط کا جواب دیکرقوم کے دل جیت لیے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سب اچھا کی تکرار کرنیوالوں کی گڈگورننس کا جھوٹ تو چھوٹو کی گرفتاری پر سامنے آچکا ہے، پنجاب کے حکمران تو یہی کہتے آئے ہیں کہ پنجاب میں کوئی نوگوایریا نہیں، اگر نوگو ایریا نہیں تو پھر دو ہفتے کس طرح چھوٹو نے پنجاب پولیس کو بھگائے رکھا۔ اور ان کے کئی اہلکار قید بھی کر لئے گئے۔ یہ تو خدا بھلا کرے پاک آرمی کا، جس نے بروقت کارروائی کرکے کچے کا نوگوایریا واگزار کروا لیا۔ اس طرح پنجاب میں کئی نوگوایریاز ہیں، اصل میں اسمبلیوں میں بیٹھے بعض وڈیرے اور جاگیر دار ایم این ایز اور ایم پی ایز کی انہیں سرپرستی حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…