ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

اپوزیشن بھی کرپشن کی فہرست میں ،سراج الحق نے بجلیاں گرادیں

datetime 14  مئی‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایف سی آر انگریز کا نافذ کردہ کالا اور ظالمانہ قانون ہے،جسے اسلام آباد کے حکمران اچھا قانون کہتے ہیں، اگر یہ اتنا ہی اچھا ہے تو اسے اسلام آباد میں بھی نافذکیا جائے، ہم اس ظالمانہ قانون کو نہیں مانتے، ایف سی آر کو ختم اور شریعت کے نظام کو نافذ کرکے دم لیں گے، قبائلی کرپشن، ایف سی آر اور ظلم کے نظام کے خلاف ہمارا ساتھ دیں،چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمیشن بنائیں ، ٹی او آرز پر اپوزیشن جماعتوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں، حکومت یا اپوزیشن میں سے جو بھی ٹی او آرز اور کمیشن سے بھاگنے کی کوشش کرے تو سمجھ لینا چاہئے کہ دال میں کچھ کالا ہے، کرپشن ختم کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی کرپشن کرنے والوں کی فہرست میں موجود ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ثبوت آنے کے بعد ہم نے عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے،کرپشن کے ذریعے باہر منتقل کی گئی 375ارب ڈالر کی رقم واپس لاکر پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے،ملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام اور کرپشن کے خاتمے میں ہے، کرپشن ختم کرکے اسلامی اور خوشحال پاکستان بنائیں گے،جماعت اسلامی کے کسی بھی وزیر، سینیٹر ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی حتیٰ کہ کسی مئیر کے دامن پر بھی کرپشن کا کوئی داغ نہیں، ہماری حکومت آئی تو مفت تعلیم، علاج اورمختلف الاؤنسز دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خار کے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس (خار سٹیڈیم )میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان ، فاٹا کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید، نائب امیر سردار خان، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ اورباجوڑ ایجنسی کے امیر مولانا عبدالمجید نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایف سی آر کے بعد قبائل کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔ سابقہ اور موجودہ حکومتوں نے قبائل کے نام پر باہر کے ملکوں سے کروڑوں اور اربوں ڈالر کے فنڈز لئے لیکن وہ سب ہڑپ کر لیے۔نہ تو باجوڑ میں انجینئرنگ یونیورسٹی بنی، نہ میڈیکل کالج بنا اور نہ ہی کوئی کارخانہ لگا ۔اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ باجوڑایجنسی ، مہمند ایجنسی ، خیبر ایجنسی اور وزیرستان کے نام پر باہر کے ملکوں سے جو پیسہ لایاگیا ہے اس کا بھی حساب دیا جائے۔ قبائلیوں کی نئی نسل ایف سی آر کو نہیں مانتی۔ ہم ظلم کے نظام سے بغاوت کرتے ہیں۔ ایف سی آر کو ختم کرنے تک اس کے خلاف لڑتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس کو کمیشن بنانے اور ٹی او آرز پر اپوزیشن اور حکومت کو ایک میز پر بٹھا نے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کمیشن بنائیں اور احتساب کا نظام نافذ کریں ۔انھوں نے کہا کہ ملک 70ارب ڈالر کا مقروض ہے جبکہ حکمرانوں کے 375ارب ڈالر لندن، امریکہ اور دبئی کے بینکوں میں پڑے ہیں۔ ہم ان پیسوں کو واپس لائیں گے اور پاکستان کو قرضوں سے آزاد کرائیں گے۔برطانیہ کے وزیر اعظم کااپنا ذاتی گھر نہیں جبکہ ہمارے حکمرانوں کے برطانیہ میں محلات اور جائیدادیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم کرپشن کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ کرپشن ختم کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ ہم پاکستان سے کرپشن ختم کرکے اسے ترقیافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے۔ کرپشن سے پاک پاکستان کے لئے کرپشن میں ملوث افراد اور اداروں کا کڑا ، بے لاگ اور برسرعام احتساب ضروری ہے۔ جماعت اسلامی کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے اور صرف جماعت اسلامی ہی ان کرپٹ افراد اور اداروں کا احتساب کرسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو لوگوں کو ضرورت کی ہر چیز پر رعایت دیں گے۔ تعلیم اور علاج معالجے کی سہولت مفت ہوگی۔ پانچ بیماریوں کا مفت علاج اور کھانے پینے کی پانچ اشیاء پر خصوصی سبسڈی دیں گے۔ ہماری حکومت بوڑھے مردوخواتین کو بڑھاپا اور نوجوانوں کو خصوصی بے روزگاری الاؤنس دے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل و مشکلات کا حل اسلامی نظام میں ہے۔ ہم پاکستان کے تمام مسائل حل کرکے اسے اسلامی اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…