لاہور ( این این آئی)ن لیگ کے 5 بڑے ،تحریک انصاف کے نئے اقدام نے حکومت کو ایک اور مشکل میں ڈال دیا، پاکستان تحریک انصاف نے اثاثے چھپانے پر الیکشن کمیشن سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت شریف خاندان کی 5اہم شخصیات کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں ۔ تحریک انصاف کے رہنما محمد مدنی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شریف خاندان کی اہم شخصیات نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی جو تفصیلات فراہم کیں وہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ 120اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 159کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی نقول فراہم کرے۔ درخواست میں حمزہ شہباز کی جانب سے حلقہ 119، وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر عباسی کے حلقہ این اے 21اور وزیر خزانہ اسحق ڈار کی جانب سے سینیٹ ٹیکنوکریٹ کے لئے جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما محمد مدنی کا کہنا ہے کہ ہم ثابت کریں گے کہ شریف خاندان کی اہم شخصیات نے اپنے اثاثوں کی اصل تفصیلات فراہم نہیں کیں اور پھر مرکزی اور صوبائی حکومت کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
ن لیگ کے 5 بڑے ،تحریک انصاف کے نئے اقدام نے حکومت کو ایک اور مشکل میں ڈال دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































