منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ کو بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی)دارالحکومت سے بیرسٹر افتخار گیلانی کی فتح یقینی ہوگئی مظفرآباد کے متحرک سیاسی رہنماءسابق امیدوار اسمبلی اور سٹی ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے سربراہ زاہد امین ایڈووکیٹ نے ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا مظفرآباد کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے فعال سیاسی قوتوں کے اتحاد کے باعث پورے ڈویثرن کا انتخابی منظر نامہ تبدیل ہوگیا زاہد امین ماضی میں اسی نشست سے نو ہزار سے زائد ووٹ لے چکے ہیں زاہد امین کی حمایت سے اندرون شہر سے بیرسٹر افتخار گیلانی کی یک طرفہ کامیابی یقینی ہو گئی گزشتہ روز مسلم لیگ آزادکشمیر کے سربراہ راجہ فاروق حیدر خان ، رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی ، سابق وزیر حکومت راجہ عبدالقیوم خان ، مسلم لیگ ن مظفرآباد کے سینکڑوں عہدیداران و کارکنان کی موجودگی میں پر وقار پریس کانفرنس زاہد امین ایڈووکیٹ نے بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر کا آئین ریاست کی ضروریات پوری کرنے میں ناکافی ہے نیلم جہلم سمیت پن بجلی کے منصوبوں کا آزاد حکومت سے معاہدہ ناگزیر ہے بیرسٹر سلطان ، عتیق خان اور مجید کے پاس آزاد خطہ کی ترقی و خوشحالی کا کوئی ویژن نہیں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی طوائفوں پر مشتمل ہے جو لوگ روپے پیسے کے بل بوتے پر ووٹ خرید کر کشمیر کونسل کے رکن بنیں گے وہ قوم کی کیا نمائندگی کرینگے آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کا قیام چھ نوجوانوں کا کارنامہ ہے جنہیں زاہد امین لیڈ کر رہا تھا حکومت پاکستان بنگلہ دیش سے اپنا سفیر واپس بلائے میاں نواز شریف آزادکشمیر کو حق حکمرانی لوٹانے میں سنجیدہ ہیں این ایف سی ، ارسا سمیت وفاقی اداروں میں نمائندگی اور غصب شدہ حقوق کی بحالی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہو گی آزادکشمیر کی سرکاری گاڑیاں پاکستان بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے پاس موجود ہیں جو کہ ریاستی وسائل کے ساتھ کھلواڑ ہے مشرف کے تقسیم کشمیر فارمولے کو آرمی کی حمایت حاصل نہیں تھی فوج 1947سے کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے آزادکشمیر کے آئندہ عام انتخابات کسی صورت 25جولائی سے آگے نہیں جائینگے آزادکشمیر کو بے آئین سرزمین نہیں بننے دینگے عتیق خان کے پاس چار رکن ہیں اوربیرسٹر سلطان ایک رکن لے کر کونسل کی نشست پر انتخاب لڑ رہا ہے ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دینے میں دونوں کا کلیدی کردار ہے بیرسٹر سلطان محمود اور خواجہ فاروق حلالہ کئے بغیر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو جاتے ہیں جن لوگوں کے سیاسی نظریات نہ ہوں وہ کیا حقوق کی بات کرینگے آئے روز جماعتیں بدلنے والے دارالحکومت کے غیور شہریوں کی نمائندگی نہیں کر سکتے عمران خان نے آزادکشمیر بھر میں معروف سیاسی سوداگروں کو جماعت سونپ کر عوام کے فکری استحصال کی بنیاد رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوآزادکشمیر آکر یہاں کی بات کیا کریں وہ لکھی ہوئی تقریر پڑھ کر ایسی باتیں نہ کریں جن سے بھارت کو فائدہ پہنچتا ہو چوہدری لطیف اکبر کے پاس تیس ممبر نہیں اگر ان کے پاس رکن موجود ہیں تو شو آف ہینڈ کا چیلنج قبول کریں میرے پاس ایک امیدوار آیا اگر عتیق خان کا امیدوار ایک کروڑ دے رہا ہے تو میں ڈیڑھ کروڑ دینے کیلئے تیار ہوں جب حالت یہ ہو تو ان انتخابات کی اعتباریت اور تقدس پر کون یقین کرے گا قومی غیر ت نیلام ہو رہی ہے ایسے لوگ جن کا آئینی معاملات سے کوئی تعلق نہیں وہ آئین میں ٹانگیں اڑ ا رہے ہیں اور سب کو سیٹیں دینے کا کہہ رہے ہیں جو کہ غلط ہے غیر جریدہ ملازمین کو پنجاب کے مطابق مراعات دی جائیں ہم انکے موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔ رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ کا قیام آزادکشمیر سے استحصالی نظام کے خاتمہ کیلئے عمل میں لایا گیا تھا جب مظفرآباد کی تاریخی اہمیت کے خاتمہ کیلئے وقت کے وزیراعظم نے گھناونے اقدامات اٹھائے تو بغاوت ہوئی اور مسلم لیگ ن قائم کی گئی مسلم لیگ آزادکشمیر کے مفلوک الحال اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اقتدار میں آکر نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کی فراہمی کے علاوہ تعمیر وترقی کا منجمد عمل دوبارہ شروع کرینگے زاہد امین کی سیاسی جدوجہد سے پورا آزادکشمیر واقف ہے آج انہوں نے ہماری حمایت کر کے مظفرآباد کا الیکشن یکطرفہ بنا دیا ہے زاہد امین اور انکے ساتھیوں کے شکر گزار ہیں انکے آنے سے مظفرآباد ڈویثرن میں مسلم لیگ کی کامیابی یقینی ہو چکی ہے اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ اور سٹی ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے چیئرمین زاہد امین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ماسٹر پلان ، بلڈنگ کوڈز ، لینڈ یوز پلان ، ایم سی ڈی پی پر عملدرآمد نیلم جہلم ، کوہالہ پترینڈ بجلی منصوبوں کے آزادکشمیر سے معاہدے ، جابرانہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ قدرتی گیس کی آزادکشمیر کو فراہمی آزادکشمیر کے لوگوں کا حق حکمرانی کی بحالی ہماری جدوجہد کا محور و مرکز ہے ہمیں یقین ہے کہ راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں ہم مظفرآباد کے استحصال اور محرومیوں کے خاتمہ کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کر سکیں گے راجہ فاروق حید رخان کو وزارت عظمیٰ تک پہنچانا مظفرآباد کیلئے ناگزیر ہے مسلسل اپوزیشن میں رہنے کی وجہ سے حلقہ تین مظفرآباد تعمیر و ترقی سرکاری ملازمتوں سمیت ہر معاملہ میں بہت پیچھے رہ گیا ہے با شعور شہری آمدہ انتخابات میں ماضی کی نا انصافیوں کے ازالہ کیلئے بیرسٹر افتخار علی گیلانی کو ووٹ ڈال کر حکومت میں بھیجیں گے میں اور میرے تمام دوست بیرسٹر افتخار کی انتخابی مہم میں دن رات ایک کر دیں گے چونکہ بیرسٹر افتخار کی کامیابی میں ہی مظفرآباد کی وزارت عظمیٰ اور حلقہ تین کے مسائل کے حل کا راز مضمر ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…