لاہور ( این این آئی)سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے عوامی تحریک کے گواہ سابق رکن صوبائی اسمبلی فیاض وڑائچ نے کہا کہ 15جون 2014 کے دن مجھے اور خرم نواز گنڈا پور کو ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک لاہور بلایا گیا ،جہاں وزیر اعظم میاں نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،وفاقی وزراء چوہدری نثار،خواجہ سعد رفیق،خواجہ آصف،پرویز رشید ، عابد شیر علی ،صوبائی وزراء راناثناء اللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ پہلے سے موجود تھے ۔ ہمیں کہا گیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے آنے سے ملکی سیاسی فضا خراب ہو جائے گی انہیں پاکستان آنے سے روکیں ورنہ ان کی آمد کو طاقت سے روکیں گے اور راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو تہس نہس کر دینگے ۔فیاض وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا کہ15جون 2014 ء کی دوپہر چیف منسٹر ہاؤس سے فون پر ہمیں آگاہ کیا گیا کہ لاہور میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں آپ حضرات سے ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم میٹنگ کرنی ہے اور پھر شام کو وزیر اعلیٰ ہاؤس سے ایک گاڑی آئی جس کے ذریعے ہم ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک پہنچے ،ہمارے ہمراہ منہاج القرآن کے چیف سیکیورٹی افسر سید الطاف حسین شاہ گیلانی بھی تھے ،سابق رکن صوبائی اسمبلی فیاض وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا کہ خرم نواز گنڈا پور نے شرکائے میٹنگ کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن آمد کا شیڈول حتمی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی اس پر وفاقی وزیر پرویز رشید نے غصہ میں کہا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے ۔خواجہ آصف اور عابد شیر علی نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سارے انتظامات کر رکھے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور حمزہ شہباز بھی طیش میں آ گئے اور انہوں نے چوہدری نثار،خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ پر مشتمل کمیٹی بناتے ہوئے کہا کہ اب ہم کسی اور طریقے سے نمٹیں گے ،فیاض وڑائچ نے کہا کہ حکمرانوں کے نا معقول رویے کے باعث ہم میٹنگ سے اٹھ کر آ گئے ۔ بیان قلمبند کروانے کے بعد سابق رکن صوبائی اسمبلی فیاض وڑائچ نے سنیئر وکلاء رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ ،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ ،سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ اور مستغیث جواد حامد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت کے رو برو ایک اہم گواہی پیش کی گئی ،موجودہ حکمرانوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد روکنے کیلئے کھلے عام دھمکیاں دیں جو ریکارڈ پر ہیں کسی نے جن نکالنے کی بات کی ،کسی نے دھونی دینے کی بات کی اور پھر 17جون 2014کے سانحہ کی صورت میں ان دھمکیوں پر عملدرآمد بھی کیا گیا اور 14 بے گناہوں کو شہید اور 85سے زائد کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا ،انہوں نے بتایا کہ 17جون 2016کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو سال مکمل ہو رہے ہیں ہم شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم شہدا منا رہے ہیں ،انشا اللہ تعالیٰ 17جون کو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری بھی اپنے عوام ،شہداء کے ورثاء اور کارکنوں کے درمیان ہو نگے ۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن سے قبل ’’ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک‘‘ میں کیا ہوا،سابق رکن صوبائی ا سمبلی کے انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بچوں کے ب فارم ۔۔ والدین کے لئے بڑی خبر
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا فیصلہ
-
سکولوں کے حوالے سے نیاحکمنامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
-
عرب ملک نے تارکین وطن کے لیے دروازے کھول دیئے
-
اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل
-
آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سکولوںکی چھٹیوں بارے اہم فیصلہ متوقع
-
کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ فاروق ستار کا حیران کن دعویٰ
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
بجلی صارفین کے لیے نیا ضابطہ کار جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
گھر خریدنے یا بنانے کیلئے قرض سکیم میں تبدیلیوں کی منظوری
-
ثنا جاوید نے مجھے دھوکہ دیا تھا،گلوکار عمیر جیسوال کی تصدیق
-
پاکستان میںامریکی قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

















































