منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

وزیر اعظم پارلیمنٹ آئیں گے یا نہیں؟اہم لیگی رہنما نے واضح کر دیا

datetime 12  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ اپوزیشن اپنے سوالات پارلیمنٹ میں جمع کرادیں ٗ وزیر اعظم جواب دینگے ٗ قوم ملک کو ترقی کی جانب گامزن کر نے والوں کے ساتھ کھڑی ہے ٗ اپوزیشن اپنے ساتھیوں کو بچانے کیلئے شور شرابہ کررہی ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ پانا مالیکس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام نہیں ہے اوراپوزیشن کے قائدین کے ساتھیوں کے نام پانا لیکس میں آئے ہیں اور وہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے شور شرابہ کررہی ہے وزیر مملکت نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے بنایا گیا فورم لیگل نہیں اگر لیگل فورم کی ضرورت ہے تو اپوزیشن آئے اور اپنے سوالات پارلیمنٹ میں جمع کروائے اور وزیراعظم اس کا جواب دینگے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور جانتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو کس طرح ترقی کی راہ پر لے کر چل رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…