فیصل آباد (نیوز ڈیسک ) خواتین ونگ میں بغاوت کے بعدپی ٹی آئی20 مئی کو فیصل آبادمیں جلسہ کروانے سے گھبرا نے لگی،خواتین نے اگر ساتھ نہ دیا تو جلسہ بھر پور نہیں ہو گا انتظا می کمیٹی کا اعلیٰ قیادت سے اظہار تشویش ۔تفصیلات کے مطا بق ذرائع نے بتایا کہ خواتین ونگ میں بغاوت کے بعدپی ٹی آئی20 مئی کو فیصل آبادمیں جلسہ کروانے سے گھبرا نے لگی ۔گو مگو کا شکارجلسہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی قیا دت کو اپنے تحفظات سے آگا کر تے ہو ئے بتایا کہ 20مئی کو فیصل آباد کی جلسے میں اگرخواتین نے بھر پور ساتھ نہ دیا تو جلسہ بھی بھر پور نہیں ہو گا ۔اس لیے خواتین ونگ کی اعلیٰ قیا دت کو فیصل آباد میں ڈیرئے ڈا لنے پڑ یں گے۔ اس گو مگو کی کیفیت میں پی ٹی آئی کی مقا می قیا دت بھی پر یشان پی ٹی آئی کی خواتین اسلا م آباد،لا ہور،اور پشاور میں خواتین کے ساتھ ہو نے والی بے حرمتی کے بعد جلسے میں آنے سے انکار کر چکی ہیں۔ ذرائع نے بتا یا کہ پی ٹی آئی نے 20مئی کے جلسے کے لیے 32لا کھ سے زا ئد کے فنڈز بی اکٹھے کر لیے ہیں مگر جلسہ کروا نے سے گھبرا رہی ہے۔