اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہیگاتاہم خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر کے مختلف مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق نے اپنے بیان میں بتایا کہ جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن) کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے ،تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ، رواں ہفتہ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا، خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ،بنوں، ڈی آئی خان، مردان ڈویژن ، اسلام آباد ،بالائی پنجاب (راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)کے مختلف علاقوں میں وقفے سے تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔رواں ہفتہ کے دوران متوقع تیز ہواﺅں ، بارش کے باعث میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی کی امید ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، جنوبی پنجاب اورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ خیبر پختونخواہ کے علاقے پاراچنار45، چترال10، پٹن ، کالام04، دیر01۔بلوچستان:ڑوب09 ،بارکھان06۔ پنجاب کے علاقے ڈی جی خان میں 02 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق تربت، شہید بینظیر آباد، دادو 45، سبی 44، جیکب آباد، سکھر۔حیدر آباد 43، مٹھی، لاڑکانہ، نوکنڈی، روہڑی اور پڈعیدن میں 42 ڈگری ¾لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 25، کراچی 27، پشاور 22، اسلام آباد 21، کوئٹہ 19، گلگت 17، چترال 14اور ہنزہ میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
آئندہ 24گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے کمی متوقع ہے؟نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتا دیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
محمد بوٹا انجم
-
پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی ہوگی؟بڑا دعوی سامنے آگیا
-
جمعہ کی چھٹی ختم، مارکیٹ اور شاپنگ مالز سے متعلق نیا اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بعد سونےکی قیمت میں بھی حیران کن کمی
-
طوفان ہار گیا، محبت جیت گئی، پیٹرول پمپ پر نکاح، لاہور میں منفرد شادی کی داستان وائرل
-
خواتین کی پنک بس کے سامنے موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت
-
اساتذہ کیلئے بری خبر
-
وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
-
حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور 5 سالہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
-
سونے کی قیمت میں بھی کمی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ



















































