منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ن لیگ کو بڑا دھچکا ،سپریم کورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سنا دیا

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 56 سے کامیاب ہونے والے امیدوار وجیہ الزمان کی رکنیت بحال کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔ بدھ کوجسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف دائردرخواست کی سماعت کی۔ یادرہے کہ 2013ء کے الیکشن میں اسی حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروجیہ الزمان خان کامیاب ہوگئے تھے تاہم منتخب ہونے کے بعد انہوں نے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا اورپھر تحریک انصاف کے ساتھ شامل ہوگئے جس پرمسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ان کااستعفٰی منظورکئے بغیر الیکشن کمیشن کووجیہ الزمان کی رکنیت ختم کرنے کاریفرنس بھیجاتھا جس کیخلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔سماعت کے دوران درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ میرے موکل نے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے قبل پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیاتھا تاہم اس پرکوئی کارروائی کے بغیرپارٹی قیادت نے ان کیخلاف الیکشن کمیشن کوریفرنس بھیجتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ میرے موکل کی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے جس کے بعد وجیہ الزمان کی رکنیت ختم کردی گئی تھی جوسراسرناانصافی پرمبنی اقدام اورجمہوری اصولوں کیخلاف ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وجیہ الزمان کی رکنیت بحال کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…