منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

مشتاق رئیسانی کے گھر سے ملنے والی رقم کہاں سے آئی؟کتنے افراد کی رقم تھی؟سب سامنے آگیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث کراچی سے گرفتار ملزم کا ابتدائی بیان قلم بند کرلیا گیا ہے ، سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے سہولت کار سہیل مجید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے برآمد ہونیوالی رقم میں 26 کروڑ ان کا بھی حصہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کرپشن کے میگا سکینڈل کیخلاف نیب کی کارروائیاں جاری ہیں ، کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار ٹھیکیدارسہیل مجید شاہ کا ابتدائی بیان قلم بند کرلیا گیا ہے، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے برآمد ہونیوالی رقم میں 26 کروڑ ان کا حصہ تھا۔ سرکاری خزانے سے ملنے والی رقم کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ رقم قلات میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر حاصل کی گئی تھی اور ٹھیکہ بھی سیاسی سفارش پر حاصل کیا گیا۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ کرپشن سکینڈل میں اہم سیاسی شخصیات بھی ملوث ہیں۔ نیب ترجمان کے مطابق کراچی سے گرفتار ہونے والے سہیل مجید شاہ کو جلد نیب بلوچستان کے حوالے کیا جائیگا۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…