منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کی بہن علیمہ خان کے فلیٹ ،’’چودھریوں تگڑے ہو جاؤ تہاڈا نمبر پہلے آ گیا اے‘‘ ،اپوزیشن کے ٹی او آرز ،ن لیگ نے فیصلے کا اعلان کردیا

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ؤں دانیا ل عزیز اور محمد زبیر نے کہاہے کہ پاناما پیپرز کے نام پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جارہی ہے ٗ وزیر اعظم کے ہاتھ صاف ہیں ٗ عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بھی فلیٹ نکل آئے ہیں ٗ دنیا کے کسی قانون میں ملزم کے رشتہ داروں پر مقدمہ نہیں چلتا ٗاعتزاز احسن یا عمران خان کی خواہشات پر نیا قانون نہیں بنے گا ٗ الزامات کے بجائے معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا جائیگا ٗ اگر حکومت مونس الٰہی کا نام ڈلواسکتی تو اپنے بھی نکلوالیتی ٗ اپوزیشن اپنے ٹی او آرز سپریم کورٹ جمع کرا دے ٗکوئی سقم ہو گا تو تبدیل کر دیں گے۔ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے پہلے اپنے خاندان کو احتساب کیلئے کیا ہے اور اس سے زیادہ نیک نیتی کیا ہوسکتی ،وزیراعظم نے دوسرے دن ہی کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا تھا انہوں نے کہاکہ پاناما پیپرز کے نام پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جارہی ہے ،عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بھی فلیٹ نکل آئے ہیں ،وزیراعظم کے ہاتھ بالکل صاف ہیں ،نوازشریف کا نام پاناما لیکس میں شامل نہیں ہے دنیا کے کسی قانون میں ملزم کے رشتہ داروں پر مقدمہ نہیں چلتا۔ محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم فوری طور پر پاناما لیکس کی تحقیقات چاہتے ہیں ٗاپوزیشن نے تحقیقات کے لیے نیا ایکٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ الزامات کے بجائے معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا جائے ٗاعتزاز یا عمران کی خواہشات پر نیا قانون نہیں بنے گا۔محمد زبیر نے پرویز الٰہی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا اگر حکومت مونس الٰہی کا نام ڈلوا سکتی تو اپنے نام بھی نکلوا لیتی ٗ رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ پچھلے چند روزسے یوٹرن کا نیا ٹرینڈ سامنے آ رہا ہے ٗ پاناما لیکس کے سامنے وزیراعظم نے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کیا جبکہ پاناما لیکس کے بعد ہر جماعت کا اپنا اپنا موقف سامنے آیا۔ بحث کی جا رہی ہے کہ احتساب میں کس کو چھوڑنا اور کس کیخلاف کرنا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کا کیا پاناما میں نام نہیں ہے۔وزیراعظم پر الزام لگا رہے ہیں کہ ان کا نام ہے وہی ٹی او آرز بنائیں گے۔ وزیراعظم کا براہ راست نام نہیں ہے ان کا مزید کہنا تھا اپوزیشن اپنے ٹی او آرز سپریم کورٹ جمع کرا دے اگر کوئی سقم ہو گا تو تبدیل کر دیں گے۔ دانیال عزیز نے مسلم لیگ (ق )کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ این آر او بھی دونوں بھائیوں کے لیے بنا تھا ٗ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر مونس الہی فرسٹ آیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ’’چودھریوں تگڑے ہو جاؤ تہاڈا نمبر پہلے آ گیا اے‘‘ ۔ جہانگیر ترین ،عبدالعلیم خان کا نام براہ راست ہے اور عبدالعلیم خان کو اب پراپرٹی واپس لانے کا خیال آ رہا ہے۔دانیال عزیز نے کہا کہ آئی سی آئی جے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں لیگل نوٹس تیار کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے آئی سی آئی جے کو خط لکھا جس پر وزیر اعظم کا نام نکا لا گیااور آئی سی آئی جے کو تھوک کر چاٹنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے کے ڈائریکٹر جیراڈ نے مختلف چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ پاناما لیکس میں وزیر اعظم کے نام پر معافی نہیں مانگی اس سلسلے میں لیگل نوٹس تیار کررہے ہیں اور جلد ہی آئی سی آئی جے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ اس لیے کیا کہ حکومت اسے کبھی نہیں مانے گی اور محاذ آرائی کی صورتحال پیدا ہو گی،جب یہ مطالبہ مان لیا گیا تو پھر اپوزیشن نے ٹی او آرز پر بحث شروع کردی ۔دانیال عزیز نے کہا خیبرپختونخوا میں پولیس آرڈر 2002ء رائج ہے جو میں نے بنایا تھا۔ تحریک انصاف والے ایسے ڈنڈورا پیٹ رہے ہیں ہم تبدیلی لیکر آئے ہیں آنے والے دنوں میں اس چیز کا پول کھولوں گا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ مریم نواز نے خود کہا ملک سے باہر کوئی جائیداد نہیں۔ چیزوں کو توڑ مروڑ کر مصحالحہ لگا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ تحقیقات کیلئے کمیشن بنے گا لیکن پہلے ٹی او آرز پھر سپریم کورٹ میں سارے چلتے ہیں۔ اب ہم ان کو بھاگنے نہیں دیں گے ٗمریم نواز شریف کو کیوں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے کوئی ایم این اے یا وزیر نہیں ۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…