پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

علی حیدر گیلانی کی بازیابی ، بلاول بھٹو بھی خاموش نہ رہ سکے‎

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی افغان طالبان کی طویل حراست کے بعد رہا کر دیا گیا ہے،مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی بازیابی کے حوالے سے آگاہ کیاہے جبکہ مشیر خارجہ کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی جلد واپسی کیلئے افغان حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے ۔ آن لائن کو انتہائی مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو اس وقت رہائی ملی جب افغان سیکورٹی فورسز نے غزنی صوبہ میں موجود مبینہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو اس موقع پر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو بازیاب کرا یا گیا ہے ، آن لائن کے رابطہ کرنے پراسلام آباد میں موجود افغان سفیر حضرت عمر زاخیل وال نے علی حیدر کی بازیابی کے حوالے سے خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مشیر خارجہ سرتاج کو علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کو تین سال قبل 9 مئی 2013 کو جنرل الیکشن کی مہم کے دوران ملتان کے علاقے خرم ٹاؤن سے نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کیا جب وہ پارٹی کی کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔ ادھر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے حیدر علی گیلانی بازیاب ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ افغان سفیر نے انہیں فون کر کے علی حیدر کی بازیابی سے آگاہ کیا ہے ،سابق وزیر اعظم کے بیٹے کو افغانستان میں دوران آپریشن سکیورٹی فورسز نے بازیاب کرایا ہے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…