پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ڈاکٹرعاصم حسین بھارت میں کیا کرتے رہے؟نئے انکشافات نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی ہلچل مچادی

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق مشیر پٹرولیم اور آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعاصم حسین کی بھارت میں بھی بڑے پیمانے پر سرمایہ کار ی کا انکشاف ہوا ہے ۔ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے بہنوئی نیشنل بینک کے افسر خالد بن شاہین کے ذریعہ اربوں روپے منی لانڈرنگ کے ذریعہ بھارت بھجوائے ہیں ۔نیب نے بھارتی شہری سنیل سیٹھی اور خالد بن شاہین کا بیان قلمبند کرکے ڈاکٹرعاصم کے خلاف احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس داخل کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب نے ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے دبئی کے راستے اربوں روپے بھارت بھجوانے کے حوالے سے اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں ۔ڈاکٹرعاصم حسین کا بھارت کے شہر بنگلور میں گلوبل میڈیکل سینٹر بھی زیر تعمیر ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ رقم ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے بہنوئی نیشنل بینک کے افسر خالد بن شاہین کے ذریعہ اربوں روپے منی لانڈرنگ کی ۔خالد بن شاہین نیشنل بینک آف پاکستان ایکس چینج کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر فائز ہیں ۔نیب نے اس ضمن میں بھارتی شہری سنیل سیٹھی اور خالد بن شاہین کا بیان قلمبند کرلیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس میں داخل کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔ضمنی ریفرنس قومی خزانے کو 462ارب روپے کا نقصان پہنچانے سے متعلق داخل کیا جائے گا ۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…