ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

اربوں کی کرپشن، سابقہ چیئر مین گرفتار

datetime 6  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔آصف ہاشمی پر ڈیفنس ہاو¿سنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) لاہور کو اربوں کی زمین سستے داموں فروخت کرکے قومی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔آصف ہاشمی کو دبئی پولیس نے گرفتار کرکے انٹرپول کے حوالے کیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ایف آئی اے نے آصف ہاشمی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو تفصیلات بھیجی تھیں، جبکہ ان پر ڈی ایچ اے کے ساتھ زمین کے معاملے میں خورد برد کے علاوہ کئی دیگر کیسز قائم ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے زمین کے سودے میں بدعنوانی کی تحقیقات کا آغاز 2 سال قبل سپریم کورٹ کے حکم پر کیا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ڈی ایچ اے نے متروکہ وقف املاک بورڈ سے موضع موتہ سنگھ والا اور موضع لدھڑ (جہاں ڈی ایچ اے فیز سکس قائم کیا گیا) کے مقام پر 843 کنال زمین حاصل کی، جس کے سودے میں آصف ہاشمی نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ڈی ایچ اے کو مالی فائدہ پہنچایا۔قبل ازیں آصف ہاشمی نے اپنے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، اس لیے ان کی گرفتاری کے وارنٹ واپس لیے جائیں۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…