لاہور/فیصل آباد/ملتان/سیالکوٹ/راجن پور (نیوزڈیسک) سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کر دیں،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 80سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ۔حراست میں لیے گئے افراد میں کالعدم تنظیم کے کارکنان بھی شامل ہیں۔فیصل آباد میں پولیس نے تھانہ جھنگ بازار کے قریب آپریشن کے دوران 70افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں چار افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ملتان میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کوٹلی نجابت اور راجہ رام کے علاقوں میں کارروائی،چھ مشتبہ افراد گرفتار، نامعلو م مقام پر منتقل کردیا۔ملزمان میں سے ایک کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔سیالکوٹ میں پولیس اور حساس اداروں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،17مشتبہ افراد زیر حراست،حراست میں لیے گئے افراد میں زیادہ تر افغان باشندے شامل ہیں۔راجن پور میں کاروائی کے دوران چھوٹو گینگ کے سہولت کار گرفتار کر لیے گئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی



















































