اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

خفیہ دستاویزات کے باعث بالی ووڈ سمیت بھارت کی مختلف شخصیات کو مشکل میں ڈال دیا

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

نئی دہلی (نیوزڈیسک) پاناما کی مشہور لاءفرم موزیک فانسیکا کی افشا ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات کے باعث بالی وڈ سمیت بھارت کی مختلف شخصیات کو مشکل میں ڈال دیا۔پاناما لیکس میں بتایا گیا کہ کس طرح دنیا بھر کے امیر اور طاقت ور لوگ اپنی دولت چھپانے اور ٹیکس سے بچنے کے لیے بیرون ملک اثاثے بناتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاناما پیپرز کی جانب سے انٹرنیشنل کنورشیم آف انوسٹی گیشن جرنلسٹس کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اس ڈیٹا میں 500 بھارتی شخصیات کا نام بھی شامل ہے۔ان شخصیات میں بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کا نام بھی شامل ہے۔ان دستاویزات کے مطابق امیتابھ بچن 4 غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کے مالک ہیں، جن کے ذریعے اربوں ڈالرز کی تجارت ہوتی ہے۔دوسری جانب ایشوریا رائے، ان کے والد کوٹیدادی رمانا رائے کرشنا رائے، والدہ ورندہ کرشنا راج رائے اور بھائی ادتیہ رائے 2005 میں امیک پارٹنرز لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کے طور پر رجسٹر ہوئے، بعدازاں ایشوریا کا عہدہ 2008 میں شیئر ہولڈر کردیا گیا دیگر بھارتی شخصیات میں کارپوریٹ سیکٹر سے کے پی سنگھ اور ان کے خاندان کے 9 افراد اپولو ٹائرز اور انڈیا بلز کے پروموٹرز گوتم ادانی کے بڑے بھائی ونود ادانی بھی شامل ہیں۔ لسٹ میں 2 سیاستدانوں کا نام بھی شامل ہے، جس میں مغربی بنگال کے ششیر بجوڑیا اور لوک ستہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے دہلی یونٹ کے سابق سربراہ انوراگ کیجریوال بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…