اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاناما لیکس کو جعلی اور الزامات کو من گھڑت قراردیدیا

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاناما لیکس کو جعلی اور الزامات کو من گھڑت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میرے خلاف’’را‘‘کی سازش ہے اس قسم کی بے بنیاد رپورٹ کا مقصد بینظیر بھٹو اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔پانامہ لیکس کی رپورٹ کے بعد اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پاناما لیکس کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ٗاس قسم کی جعلی رپورٹ 2006 میں ایک اخبار میں شائع ہو چکی ہے جسے رد کیا گیا تھا اور اب اس قسم کی بے بنیاد رپورٹ کا مقصد بینظیر بھٹو اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے پانامہ لیکس میں لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے کہا کہ پٹرولائن ایف سی زیڈ یو ای اے بیسڈ کمپنی تھی اور کمپنی کسی بھی قسم کی غیر قانونی کاروبار میں شامل نہیں رہی ہے کمپنی نے اقوام متحدہ، یو اے ای اور عراقی حکومت کے قوانین کے تحت کاروبارکیا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو اور میں نے جلاوطنی کے دنوں میں یہ قانونی کاروبار شروع کیا تھا۔پٹرولائن جلاوطنی کے دنوں میں شروع ہوا اور جلاوطنی کے دوران ہی نقصان کی وجہ سے ختم ہوا اور اس کے کوئی اثاثے نہیں ہیں،اقوام متحدہ کی انکوائری کمپنی نے کاروبار کو صاف شفاف قرار دے چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…