اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیراعظم کو بتانا پڑیگا پیسہ بیرون ملک کیسے گیا؟ عمران خان

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد((نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے پاناما لیکس کی دستاویزات پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاناما لیکس کوئی سازش نہیں ٗ حقیقت ہے ٗوزیراعظم نواز شریف کو بتانا پڑے گا پیسہ بیرون ملک کیسے گیا؟دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معاملے پر تحقیقات شروع کی جائے ٗیہ وقت حکمرانوں کے احتساب کا ہے ٗ نیب نے فراڈ نہیں پکڑنا تو بند کر دیا جائے۔ پیر کو بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معاملے پر تحقیقات شروع کی جائے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اپنی ساکھ کو برقرار رکھنا ہے تو فوری تحقیقات کی جائے۔عمران خان نے کہا کہ نیب نے فراڈ نہیں پکڑنا تو اس کو بند کردیا جائے ٗ یہ وقت حکمرانوں کے احتساب کا ہے۔عمران خان نے کہا کہ میٹرو اور اورنج پروجیکٹ کا پیسہ کہاں جارہا ہے اس کی بھی تحقیقات کی جائے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کوئی سازش نہیں بلکہ حقیقت ہے، وزیراعظم نواز شریف کو بتانا پڑے گا پیسہ بیرون ملک کیسے گیا؟۔پی ٹی آئی چیئرمین نے بتایا کہ پاناما لیکس پر آئس لینڈ کے وزیراعظم مستعفی ہورہے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ نیب کے مطابق ملک میں ہر روز 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، اسحاق ڈار کے بیان حلفی سے پتہ چلے گا کہ شریف خاندان کے پاس اتنی دولت کیسے آئی اور جائیداد کیسے خریدی گئیں۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے تمام اثاثے ظاہر کئے ہیں اور وہ سب پاکستان میں ہیں ٗ پارٹی کا کوئی بھی کارکن ان سے اس حوالے سے پوچھ سکتا ہے اور اگر ان کی باری آئی تو وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ مریم نواز نے کہا کہ ان کی فیملی کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں ہیں ٗجب حسین نواز کو علم ہوا کہ خبریں آنے والی ہیں تو بیرون ملک کمپنیاں اور پراپرٹی تسلیم کر لی ٗحسین نواز نے ٹی وی پر آ کر کہا محنت سے پیسہ کمایاہے ۔عمران خان نے کہاکہ 20سال سے شور مچار ہاہوں کہ ملک کا پیسہ چوری ہو رہاہے لیکن آج اللہ کی طرف سے سب حقیقت سامنے آ گئی ہے ،حسین نواز بتائیں کہ 700کروڑ کا گھر کہاں سے آیا ؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…