اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

جس کا ڈر تھا وہی ہوا بینظیربھٹواور رحمان ملک کا نام بھی شامل ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پانامہ پیپرز کی لیکس نے پاکستان میں تہلکہ مچادیا،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے تیس سالہ دور اقتدار کی بڑی خبر،سب سے بڑا سیاسی دھماکہ،ایوان اقتدار لرز اُٹھا،وکی لیکس کے بعد پانامہ پیپرز کی لیکس بھی منظر عام پر آگئیں،نجی ٹی وی کے مطابق کس کا کتنا کالاپیسہ باہر موجود ہے دستاویزی ثبوت منظر عام پر آگئے ،دنیا کے بارہ سربراہان مملکت کا کالا دھن منظر عام پر آگیا ،کالا دھن چھپانے والوں میں نوازشریف کا نام بھی شامل ،نوازشریف کے بیٹے حسن نواز، حسین نواز اوربیٹی مریم نواز کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے ۔شریف فیملی کے بعدپیپلزپارٹی بھی زد میں آگئی ،نجی ٹی وی کے مطابق پانامہ پیپرز کی لیکس میں سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیربھٹو ،وزیرداخلہ رحمان ملک اور حسن علی جعفری کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے ،لیکس میں بتایاگیا ہے کہ تینوں نے برٹش ورجن آئی لینڈ یں پیٹرو لائن انٹرنیشنل کے نام سے کمپنی قائم کی ایڈورڈ سنوڈن نے پانامہ پیپرز کے دنیا کے بارہ سربراہان مملکت کے بارے میں لیکس پر موقف سامنے آگیا ہے ایڈورڈ سنو ڈن نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کرپشن سے متعلق سب سے بڑی لیکس ہیں۔واضح رہے کہ ان لیکس میں دنیا کے بارہ سربراہان مملکت کے کالے دھن کے بارے میں سنگین دعوے کئے گئے ہیں جو فہرست جاری کی گئی ہے اس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ کالا دھن چھپانے والوں میں نوازشریف ان کے بیٹے حسن نواز، حسین نواز اوربیٹی مریم نواز بھی شامل ہیں۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم پاکستان اوران کے اہل خاندان کا پانامہ پیپرز کی لیکس میں نام شامل ہونے پر ان سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ دستاویزی ثبوت منظر عام پر آگئے ہیں اور اس میں نوازشریف کا نام بھی شامل ،نوازشریف کے بیٹے حسن نواز، حسین نواز اوربیٹی مریم نواز کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے ۔عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج پریس کانفرنس کا اعلان کردیا، ، عمران خان کہتے ہیں کہ نوازشریف کو پارلیمنٹ چھوڑ دینی چاہئے انہوں نے کہا کہ یہ تو شروعات ہیں اورچیزیں بھی سامنے آئیںگی عمران خان نے کہا کہ آج اس اہم ترین معاملے پر پریس کانفرنس کروںگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مہنگے پراجیکٹس کا پیسہ باہر بھیج رہے ہیں لوگ حکمرانوں سے پوچھیں کہ اتنا پیسہ کہاں سے آیا، عمران خان نے کہا کہ ہماری باتیں سچ ثابت ہوگئیں الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو ہمیشہ بچایا اب کیسے بچائیںگے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بڑے پیمانے پر خفیہ دستاویزات افشا ہونے سے پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر کے چوٹی کے امیر اور طاقتور افراد کیسے ٹیکس چوری کرتے ہیں۔ ان افراد میں کئی ملکوں کے سربراہانِ حکومت اور سیاسی رہنما شامل ہیں۔یہ دستاویزات پاناما کی ایک لا فرم موساک فونیسکا سے افشا ہوئیں اور ان کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 40 برسوں سے بےداغ طریقے کام کر رہی ہے اور اس پر کبھی کسی غلط کام میں ملوث ہونے کا الزام نہیں لگا۔دستاویزات میں دنیا کے 72 حالیہ یا سابقہ سربراہانِ مملکت، بشمول آمروں، کا ذکر ہے، جن پر اپنے ملکوں کی دولت لوٹنے کا الزام ہے۔آئی سی آئی جے کے ڈائریکٹر جیرارڈ رائل کہتے ہیں کہ یہ دستاویزات پچھلے 40 برسوں میں موساک فونیسکا کی روزمرہ کی سرگرمیوں کا احاطہ کرتی ہیں۔انھوں نے کہا: ’میرے خیال سے یہ انکشافات ’آف شور‘ دنیا کو پہنچنے والا سب سے بڑا صدمہ ثابت ہوں گے۔‘اس ڈیٹا میں ان خفیہ آف شور کمپنیوں کا ذکر ہے جن کے مصر کے سابق صدر حسنی مبارک، لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی اور شام کے صدر بشار الاسد کے خاندانوں اور ساتھیوں کے ساتھ روابط ہیں۔پاناما میں قائم قانونی ادارے موساک فونیسکا کے پاس موجود ایک کروڑ سے زائد دستاویزات جرمن اخبار سودیوچے زیتنگ نے حاصل کیے، جس نے انھیں تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم آئی سی آئی جے کے ساتھ شیئر کیا۔ بی بی سی پینوراما 78 ملکوں کے ان 107 میڈیا اداروں میں شامل ہے جو ان دستاویزات کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ان دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کمپنی کیسے اپنے گاہکوں کا کالا دھن سفید کرنے، پابندیوں سے بچنے اور ٹیکس چوری کرنے میں مدد فراہم کرتی تھی۔موساک فونیسکا کا کہنا ہے کہ وہ 40 برسوں تک بےداغ طریقے سے کام کرتی رہی ہے، اور ان پر کبھی کسی قسم کا مجرمانہ الزام نہیں لگا۔پانامہ پیپرز لیکس کے مطابق بارہ ممالک کے موجودہ اورسابق سربراہان نے دولت باہر منتقل کی ،سپین کے سابق بادشاہ کی بہن سابق چینی وزیراعظم کی بیٹھی کا نام بھی شامل، مصر کے صدر السیسی کے بیٹے نے بھی کالا دھن جمع کیا، برطانوی وزیراعظم کے والد بھی کالادھن جمع کرانے والوں میں شامل نکلے، روسی صدر کے قریبی دوست کا نام بھی شامل ہے، ملائشیاءکے وزیراعظم کا بیٹا بھی دولت چھپانے والوں میں شامل،آذربائیجان کے صدر کا خاندان بھی اس فہرست میں شامل ہے،اس کے علاوہ اس میں ایک ارب ڈالر پر مشتمل کالا دھن سفید کرنے والے ایک گروہ کا بھی ذکر ہے جسے ایک روسی بینک چلاتا ہے اور جس کے روسی صدر ولادی میر پوتن کے قریبی ساتھیوں کے ساتھ روابط ہیں۔ دولت کی ترسیل آف شور کمپنیوں کے ذریعے کی جاتی تھی، جن میں سے دو کے سرکاری طور پر مالک روسی صدر کے قریبی دوست تھے۔موسیقار سرگے رولدوگن لڑکپن سے روسی صدر کے ساتھی ہیں اور وہ پوتن کی بیٹی ماریا کے گاڈ فادر بھی ہیں۔کاغذوں میں رولدوگن نے مشتبہ سودوں میں کروڑوں ڈالر کمائے ہیں۔ لیکن ان کی کمپنیوں کی دستاویزات کے مطابق: ’یہ کمپنی ایک پردہ ہے جس کے قیام کا مقصد اس کے اصل مالک کی شناخت چھپانا ہے۔‘موساک فونیسکا کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ’ہر ممکن احتیاط سے کام کرتی ہے اور اگر اس کی خدمات کا غلط استعمال ہوا ہے تو اسے اس پر افسوس ہے۔’اگر ہمیں کسی مشکوک سرگرمی یا بدمعامل گی کا پتہ چلا تو ہم فوراً اسے حکام کے علم میں لاتے ہیں۔ اسی طرح جب حکام ہمارے پاس کسی قسم کی بدمعاملگی کے شواہد لاتے ہیں تو ہم ہمیشہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔‘موساک فونیسکا کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیاں دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں اور انھیں کئی جائز مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…