بہاول نگر(نیوز ڈیسک) ہارون آباد میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بہاول نگر کے قریب ہارون آباد کے چک ڈھاباں میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید ایک شخص دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بہاولنگر منتقل کر دی گئیں ہیں جنھیں قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق حجرہ مقیم شاہ تھا اور یہ لوگ چہلم کے سلسلے میں نواحی علاقے محمودہ جودھے کا میں آئے تھے۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے جن کی شناخت سکینہ، خورشیدہ بی بی، حاجی منظور، رضوان اورعمران خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بہاولنگر کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیو ں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
بہاولنگر، ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے 5چراغ گل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی



















































