اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صحت ٗتعلیم ٗ پاکستان سے غربت کے خاتمے اور ثقافتی ورثہ کے شعبہ میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ۔ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری کے چیئرمن سینیٹر طلحہ محمود نے اور چین کی جانب سے چائنہ کلچرل ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی چیئرمین مادام گینگ جین نے دستخط کئے اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر تیزی سے کام جاری ہے ٗ چین کے صوبے سنکیانگ میں لاجسٹک مرکز قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان منصوبوں کو عملی شکل دینے کیلئے پاک چین سرحد کے قریب مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ پاکستان کو بھی اس منصوبے پر پیش رفت میں تیزی لانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چین اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے مسلسل وفود پاکستان بھیج رہا ہے۔ گوادر میں سکول اور صحت کے مراکز کا بھی افتتاح کر رہے ہیں۔ چین نے سنکیانگ میں ایمبولینس بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس منصوبے میں تیزی لانے کیلئے ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
اقتصادی راہداری ،صرف انفراسٹرکچریا سڑکیں نہیں بلکہ۔۔۔! پاکستان اورچین نے ملکر ایک اورتاریخ رقم کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی



















































