ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

دھرنے کے باعث موبائل فون سروس طویل دورانیہ کے لیے معطل

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی دالحکومت کے ریڈزون سمیت جڑواں شہروں کے بیشتر علاقوں میں دھرنے کے باعث موبائل فون سروس طویل دورانیہ کے لیے معطل رہی جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موبائل فون سروس طویل دورانیے کے لیے بند کی گئی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی دارلحکومت میں ریڈ زون سمیت مختلف سیکٹرز میں موبائل فون سروس معطل رہی ،جس کی وجہ سے ملک کے دوسرے شہروں سے اسلام آباد کے شہریوں کا رابطہ منقطع رہا جبکہ دفاتر کے اوقات میں ملازمین پی ٹی سی ایل ٹیلفون کے ذریعے دوسرے شہروں میں اپنے پیاروں سے رابطے کرتے رہے اور دارلحکومت میں وزرات داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے موبائل سروس رات گئے تک بندرکھی گئی ، موبائل سروس کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دور دارز شہروں سے آئے ہوئے لوگ اپنے مطلوبہ افراد سے ملاقات کے لیے رابطہ کرنے سے قاصر رہے ، بعض شہریوں کو راستوں کی معلومات حاصل کرنے میں شدی دشواری کا سامنا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…