منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

آئندہ عوام کسی کو منفی سیاست کا ڈرامہ رچانے نہیں دینگے ،رانا ثناءاللہ

datetime 9  مارچ‬‮  2016 |

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاﷲ خاں نے کہا ہے کہ ا گر عمران خان دھرنا و لانگ مارچ کا ڈرامہ نہ رچاتے تو ترقی کا کافی سفر مکمل ہو چکا ہے۔ افراتفری کی سیاست ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ عوام باشعورہو چکے ہیں آئندہ عوام کسی کو منفی سیاست کا ڈرامہ رچانے نہیں دیں گے ۔ مسلم لیگ کی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کے پاس اگر ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔کوئی مائی کا لال ہماری حکومت پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام ثابت نہیں کر سکا ، حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کےلئے کوشاں ہے اور بہت جلد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ اور خوشحالی و پر امن پاکستان حکومت کی اولین ترجیحات ہےں آن لائن کے مطابق انہوں نے ےہ باتیں فیصل آباد میںایک کمیونٹی سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان نے منفی سیاست کرکے ملک و قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں ۔ دھرناکی ناکامی کے بعد وہ بوکھلاہٹ شکار ہو چکے ہیں ۔ بلدیاتی الیکشن میں ناکامی کے بعد انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جانا تھا مگر ان کی خود غرضی کی سیاست ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت بیرون ملک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کر لیا ہے ۔ بڑے معاہدوں سے بے روز گاری کا خاتمہ ہو رہا ہے ۔ چائنا سے 39 ارب ڈالر کے معاہدوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں ۔صوبائی وزےرقانون نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام تیز ی سے جاری ہے ۔موجودہ حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کےلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔حکومت گیس کی قلت پر قابو پانے کےلئے بھی حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات تیزی سے عوام کو منتقل ہو رہے ہیں ۔ملک و قوم کی خدمت مسلم لیگ(ن)کی سیاست کا محور ہے ۔ رانا ثناءاﷲ خاں نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 70کے تمام دیرینہ مسائل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔ سکولوں کی اپ گریڈیشن ‘ کمیونٹی سنٹر ز ‘ جنرل ہسپتال ‘ چلڈرن ہسپتال ‘ گورنمنٹ وومن ڈگری کالج ‘سٹیٹ آف دی آرٹ سینتھےٹک ٹرےک کے قیام سمیت سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے حلقے کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب علاقہ میں کوئی بڑامسئلہ نہیں رہ گیا ہے جسے حل کیا جا سکے۔قبل ازیں چیئرمین ملک عمران ‘ چیئرمین عاشق رحمانی ‘ وائس چیئرمین عبدالحمید بھولا نے رانا ثناءاﷲ خاں کی ریکارڈ عوامی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سٹی کونسل کی چند گلیوں کی پرانی سیوریج کی تبدیلی کا مطالبہ کیا جسے رانا ثناءاﷲ خاں نے جلد حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…