اسلام آباد(نیوزڈیسک)پلڈاٹ کا سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت کے حوالے سے سروے، جماعت اسلامی سب سے زیادہ جمہوری قرار، نیشنل پارٹی کا دوسرا، تحریک انصاف کا تیسرا نمبر، پیپلز پارٹی کا پانچواں اور نون لیگ کا ساتواں نمبر، پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق نیشنل پارٹی دوسرے نمبر اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہی۔ سروے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی 40 فیصد پوائنٹ کے ساتھ چوتھے اور پی پی پی 36 فیصد پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔ پلڈاٹ کے سروے میں مسلم لیگ (ن) کو اندرونی جمہوریت کے حوالہ سے کمزور ترین جماعت قراردیا گیا ہے۔ اس سروے میں جماعت اسلامی کو 56 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن ملی۔ دوسرے نمبر پر نیشنل پارٹی کو 47 فیصد پوائنٹ ملے جبکہ تحریک انصاف 44 پوائنٹس کے تیسرے نمبر پر ہے۔ جے یو ا?ئی (ف) اور ایم کیو ایم 33 فیصد پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر اور مسلم لیگ (ن) 31 فیصد سکور کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہی۔