اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری کے سیکورٹی اہلکاروں کیلئے بھاری فنڈز مختص کئے گئے ہیں ٗاحسن اقبال

datetime 22  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیو زڈیسک )وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سیکورٹی اہلکاروں کیلئے بھاری فنڈز مختص کئے گئے ہیں ٗ ایل این جی کی درآمدسے توانائی اورگیس کی قلت پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کی خوشحالی کیلئے فلاح وبہبودکے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں ٗانہوں نے کہاکہ ایل این جی کی درآمدسے توانائی اورگیس کی قلت پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی مستقبل کی نسلوں کی تقدیر بدل دے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے تمام شرکاء نے راہداری کے مغربی روٹ کا جائزہ لیا اور اس پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے کچھ چھپایانہیں گیا اور اس سے تمام صوبے یکساں مستفید ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اس قومی منصوبے کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سیکورٹی اہلکاروں کیلئے بھاری فنڈز مختص کئے گئے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں احسن اقبال نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر چین کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے چھیالیس ارب ڈالر مختص کئے ہیں جن میں سے 38 ارب ڈالر توانائی کے شعبے پر خرچ کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…