جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے اپنی مدت پوری ہونے سے قبل ہی نئے انتخابات کیلئے نعرہ تیار کرلیا

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا (نیوزڈیسک)حکومت نے اپنی مدت پوری ہونے سے قبل ہی نئے انتخابات کیلئے نعرہ تیار کرلیاوفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان کا دھرنا نہ ہوتا تو پانچ سالوں کا کام ڈھائی سال میں کر دیتے قطر گیس کی قیمت تعین نہیں ہوئی تھی تو انکوائری شروع ہوگئی دنیا قطر گیس معاہدے کی تعریف کررہی ہے بد قسمتی ہمارے اپنے تنقید کررہے ہیں ¾بد عنوانی نہ ہونے دینا اور شفافیت کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے ¾نکیال واقعہ میں بزرگ شہری کی زندگی کا خاتمہ فائرنگ سے نہیں آنسو گیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے ہوئی ہے ¾میڈیا پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر لائے میڈیا کو باتیں بتاتے ہیں آئندہ بھی بتاتے رہیں گے ¾چھپانے والوں کو آمریت سے تشبیہ دیتے ہیں ¾کسی کے پر نہیں کاٹنے کسی کے ناخن بڑھ گئے ہوں تو اسے تراشنا ضروری ہوتا ہے ¾موٹر وے پر عمران خان کی پجاروبھی چلتی ہے ملک میں بجلی آئے تو بنی گالہ بھی روشن ہوگا ۔ اورنج فیسٹول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزرشید نے کہاکہ پوری دنیا میں شہرت رکھنے والا ہمارا پھل مالٹا ہے اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے وزیراطلاعات نے کہاکہ مالٹا اس علاقے کی بہت اچھی پیداوار ہے ملکی اور غیر ملکی تقریباً دنیا بھر سے پاکستان کی نمائندگی کر نے والے سفیراپنے اہل خانہ کے ساتھ یہاں آئے ہیں سفیروں کے ہمراہ ان کے بچے اور بیویاں بھی یہاں آئی ہیں وہ پاکستانی موسم اور پھلوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں انہوںنے کہاکہ اورنج فیسٹول کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ دنیا کو پاکستان کی کوئی اور شکل پہنچتی رہی ہے پاکستان کی اصل شکل میں ہمارے ہاں خوبصورت پھل اور خوبصورت دل ہیں ہم خوبصورت پھلوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور خوبصورت دل خوبصورت میزبان ہیں اور ہم ان کی میز بانی سے لطف اندوز ہوتے ہیں یہ پاکستان کی شناخت ہے پاکستان کی پہچان ہے ہم میڈیا کے ذریعے دنیا کو آگاہ کر نے کی کوشش کرتے ہیں اور مہمانوں کو بلا کر ان کو پاکستان کی اصل شکل دکھاتے ہیں اس حوالے سے میڈیا نے مثبت کر دار ادا کیا ہے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں ۔پرویز رشید نے کہاکہ ٹیکسلا دنیا کی قدیم ترین تہذیب کا حصہ ہے یہ وقت سے آگے کی تہذیب تھی ٹیکسلا میں ترقی یافتہ معاشرہ تھا انہوںنے بتایا کہ ٹیکسلا میں گھڑی بنائی گئی جس کے ذریعے سے وقت کا پتہ چلتا تھا آج بھی جب ٹیکسلا کے آثارقدیمہ میں جاتے ہیں تو وہ گھڑی موجود ملتی ہے تین ہزار سال پہلے ایسے لوگ یہاں رہتے تھے جو وقت کی قدر کرتے تھے ہمارا شمار آج بھی وقت کی قدر کر نے والو ں میں ہوتا ہے وقت قیمتی ہے اور اسے ہاتھ سے نہیں نکلنے دینا چاہیے وقت کے ساتھ اور آگے چلنے کی کوشش کر نی چاہیے یہ ہماری تاریخ کا حصہ۔انہوںنے کہاکہ مہاتما بدھ امن کے سفیر تھے امن پیار محبت اور اخوت کا پیغام لے کر آئے تھے اور یہ پیغام آج بھی ہمارے دلوں میں موجود ہے اور ہمارے دین نے بھی یہی سکھایا ہے ایک دوسرے سے محبت کرو ¾ایک دوسرے کی مدد کرو ایک دوسرے کےساتھ زندہ رہو ہم سب اللہ کی مخلوق ہیں اللہ ہم سب کا خالق ہے یہی پیغام ہمارے دین کا ہے جس کی مثال آج ہمیں یہاں سے ملتی ہے پاکستان میں دنیا کے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں اور ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ خاندان کے لوگوں کی طرح مل رہے ہیں اور خوشیاں تقسیم کررہے ہیں ۔پرویز رشید نے کہاکہ ٹیکسلا میں ہنر مندی تھی پتھر پر ہنر مندی کی گئی ہے جس کے نمونے آج بھی ملتے ہیں اور دنیا بھر کے لوگ ٹیکسلا میں دیکھنے آتے ہیںگھروں میں استعمال ہونے والے پتھر کے برتن بھی یہاں سے ملتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم تہذیب یافتہ تھے پتھروں سے زیورات بھی بناتے تھے اور لوگ اپنی خوشی حاصل کرتے تھے مجھے بھی ایک فنکار نے پتھر کی انگوٹھی دی ہے اور اس فنکار کی خواہش تھی کہ میں اسے پہن کر رکھوں جو میں نے پہن لی ہے اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔ایک سوال کے جواب میں نیب کے بارے میں پچھلے چار پانچ روز سے بہت گفتگو ہورہی ہے میں نے بھی گفتگو کی ہے اور بھی کئی لوگوں نے بات چیت کی ہے اور اس میں ہر موضوع کا جواب دیا گیا ہے وزیر اعظم نے جو بات کی تھی اس کا تعلق ان رکاوٹوں سے تھا جو ترقی کے راستے میں حائل ہوتی ہیں انہوںنے کسی ایک ادارے کا نام نہیں لیا تھا انہوںنے ریگولیٹری اتھارٹیز کا نام بھی لیا تھا جو سیاسی طورپر رکاوٹیں آتی ہیں ان کا بھی ذکر کیا تھا ہماری حکومت کو ڈھائی سال مکمل ہونے کو ہیں ہم نے 365دنوں میں چار سو دنوں کا کام کیا ہے پچھلے 65سال میں اتنے ترقی منصوبے پاکستان میں شروع نہیں ہوئے جتنے پہلے ایک سال میں شروع کر دیئے تھے اب الحمد اللہ ان کی عمارتیں چھتوں تک پہنچ گئی ہیں کچھ کی مشینری لگ گئی ہے اور پیداوار بھی حاصل ہورہی ہے کچھ مشینری پیداوار کےلئے تیار ہورہی ہے ہماری رفتار اتنی تیز ہے کہ ہم پانچ سالوں کا کام ڈھائی میں سالوں میں کر دیتے لیکن ہم نے ڈھائی سالوں میں اتنا ہی کام کیا جتنا اچھی رفتار کے ساتھ ڈھائی سالوں میں کسی کےلئے ممکن ہو سکتا ہے ہمیں افسوس ہے جو ہم نے پانچ سالوں کام کر نا تھا وہ ڈھائی سال میں کیوں نہیں کر سکے ۔انہوںنے کہا کہ ترقی کی راہ میں عمران خان کا دھرنا آگیا اس نے ہماری رفتار کا ڈیڑھ سال برباد کر دیا ہماری رفتار کو دھرنے نے نقصان پہنچا یادوسری شکایت ہمیں پاکستان کے ریگولیٹری اتھارٹی سے ہے جو اپنے فیصلے کر نے کے عمل میں تاخیر کر دیتے ہیں جس کے باعث منصوبوں کی تشکیل اور تکمیل میں زیادہ وقت صرف ہوجاتا ہے ان کے سسٹم کو ٹھیک ہو ناچاہیے پاکستان کو جو رفتار درکار ہے اسی رفتار سے کام کر نا چاہیے تیسری شکایت ہمیں نیب سے تھی ہم یہ نہیں کہا کہ نیب احتساب کے عمل میں کمی کرے ¾ہم یہ کہا بہت سے منصوبے جن پر فیصلے نہیں ہوئے ہوتے سوچ بچار ہورہا ہوتا ہے تجاویز تیار کی جارہی ہیں اس دور ان نیب حکام مداخلت کرتے ہیں جس کے باعث جن افسران نے تجاویز تیار کر نا ہوتی ہیں پلان تشکیل دینا ہوتا ہے نقشہ تیار کر نے والے خوفزدہ ہوجاتے ہیں ۔پرویز رشید نے کہاکہ وہ لوگ جو پاکستان کی ترقی و تعمیر کا کام کر نا چاہ رہے ہیں وہ خوفزدہ ہوکر فیصلے نہیں کرتے وہ خاموشی سے فائلیں رکھ دیتے ہیں جب فائلیں رکھ دی جاتی ہیں تو تعمیر کا کام رک جاتا ہے پاکستان میں ترقی و تعمیر کا کام کر نے والے افسران کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے ہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر اس ادارے اور ہر شخص کو تحفظ دیں جو ایمانداری سے پاکستان کی خدمت کر نا چاہتا ہے ۔نوازشریف ملک کے وزیر اعظم ہیں ان کے فرض میں شامل ہے کہ اگر کہیں اصلاح کی بات ہوتی ہے تو لوگوں کو اعتماد میں لیں انہوںنے لوگوں نے اعتماد میں لیا جمہوریت میں یہی ہوتا ہے آمریت میں بند کمروں میں فیصلے کر لیئے جاتے ہیں وزیر اعظم نیب کے حوالے سے بات نہ کر تے تو اس پر بحث ہی نہیں ہوتی انہوںنے کہاکہ کوئی آرڈیننس نکل آتا کوئی نوٹیفکیشن نکل آتا قبرستان کی خاموشی ہوتی تو سب سر جھکا کر اس کو مانتے خواہ وہ فیصلہ غلط ہو تا یا درست ہوتا ۔جو فیصلے درکار ہیں اس حوالے سے وزیر اعظم نے کھل کر اظہار کیا ہے میڈیا پارلیمنٹ سمیت ہر جگہ پر بحث ہورہی ہے پھر متفقہ طورپر رائے بنائیں گے پھر پاکستان کو جس چیز کی ضرورت ہے اسے پورا کیا جائیگا ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ قطر گیس کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا تھا قیمت کا تعین بھی نہیں ہوا تھااور انکوائری شروع ہوگئی جب قیمت کا تعین ہوا اور فیصلہ ہوا تو ساری دنیا نے سراہا ہے ہمارے ہمسائیہ ملک میں حکومت پر تنقید ہوئی اور کہا گیا کہ پاکستان سستی چیز لے رہا ہے اور آپ مہنگی لے رہیں دنیا کے اخبارات نے اس حوالے سے لکھا اور اخبارات کے عکس اشتہار کے حوالے سے شائع ہوئے ہیںہم کم قیمت پر گیس حاصل کی ہے دنیا ہمارے کاموں کی تعریف کررہی ہے بد قسمتی ہمارے اپنے تنقید کررہے ہیں ۔قطر گیس کے حوالے سے انہوںنے بتایا کہ دنیا میں جیسے جیسے پٹرول کی قیمت آئے گی اسی حساب سے پٹرول کے مقابلے میں ساڑھے تیرہ پرسنٹ گیس کی قیمت کم ہوگی اور اگر پٹرول مزید سستا ہوگا تو گیس بھی ہمیں مزید سستی ملے گی انہوںنے کہاکہ جن افسران نے اتنا جامع فیصلہ کیا ہے انہیں اگر تفتیش کےلئے بلا لیں وزیر اعظم سارے معاملے کی قیادت کررہے تھے شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کی معاونت کررہے تھے انہیں اگر بلا لیا جائے ان پر الزام تراشی شروع کر دی جائے اور الزام لگا کر کٹہرے میں کھڑا کر دیا جائے تو اس سے کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوگی ¾شفافیت کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے بد عنوانی بھی نہ ہونے دیں اور ترقی کی رفتار بھی کم نہ ہونے دیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنی پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی کہ ہم صرف اپنا پیغام آزاد کشمیر کے عوام کو پہنچائیں آزاد کشمیر کی حکومت کی کار کر دگی سے بھی آزاد کشمیر کے عوام کو آگاہ کریں کسی کی ذات پر تنقید نہ کریں شخصی حوالے سے کوئی جملہ نہ کہیں مسلم لیگ (ن)کے کلچر کے مطابق تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے گفتگو کریں اپنے کلچر کے مطابق سیاسی جدو جہد کریں معاملات کو ٹھنڈا کریں کسی کو شکایت نہ موقع نہ دیں ۔پرویز رشید نے کہاکہ نکیال واقعہ میں جاں بحق ہونے والے میرے بھی بزرگ تھے اور ہم پر الزام لگایا گیا کہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے ایک شخص کو قتل کیا ہے اور مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں پر قتل کے مقدمے بنائے گئے اور پھر کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا لیکن پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس شخص کی زندگی گھٹن کی وجہ سے گئی ہے اس شخص کی جان گولی لگنے یا پتھر لگنے سے نہیں ہوئی وہاں پر آزاد کشمیر کی پولیس لاٹھی چارج کررہی تھی آنسو گیس کے شیل پھیلے گئے جس کی وجہ سے ایک شخص زندگی سے محروم ہوگیا اور الزام ہم پر لگایا گیا جسے میڈیا نے خوب دہرایا جو کچھ انہوںنے کہا میڈیا نے بتایا یہ میڈیا کا فرض تھا اب جو پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی ہے اسے بھی میڈیا منظر عام پر لائے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پوسٹ مارٹم مسلم لیگ (ن)نے نہیں کیا اور نہ ہی پاکستان کی حکومت نے کیا ہے یہ آزاد کشمیر کی انتظامیہ نے کیا ہے پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر میں حکومت ہے ۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں ہم نے لوگوں کو جمہوریت سے دور رکھا اور اس میں کھل کر اظہار رائے نہیں ہوتا تھا ¾اختلافات کو پردوں کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرتے تھے اور مختلف لوگوں کی رائے کو سنا نہیں جاتا تھا ¾جب کوئی کام شروع کرتے ہیں تو لوگ اپنی اپنی رائے دیتے ہیں ہمیں ان کی رائے کو سننا چاہیے جس پر عمل کر کے ہم اپنے کام کو آسان بنا سکتے ہیں ۔ہمیں اختلاف رائے تنقید سے نہیں گھبرانا چاہیے یہ زندہ معاشروں کا حسن ہے اسے برقرار رکھنا چاہیے ۔پاکستان کی پارلیمنٹ کو پٹھان کوٹ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ہے  پارلیمنٹ کا ہر رکن کے پاس تین چار ٹولز ہیں جن کے ذریعے وہ ہر قسم کی معلومات حاصل کر سکتا ہے ۔وقفہ سوالات کے دور ان جب کوئی رکن سوال کرتا ہے تو حکومتی وزیر کی جانب سے جواب دینا لازم ہے اس کے بعد توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب بھی وزیر دیگا اس کے بعد تحاریک التواءہے جس پر بحث کی جاتی ہے تقریر کی جاتی ہے جس کا حکومت کو دینا ہوتا ہے اس کے بعد دفاع خارجہ داخلہ کی قائمہ کمیٹیاں ہیں جن میں ہر جماعت کے نمائندے ہوتے ہیں جس کے ذریعے معلومات حاصل کئے جاتے ہیں کسی کو معلومات کی فراہمی کی رکاوٹ کی شکایت نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہماری خواہش تھی کہ مارچ میں مردم شماری ہو جائے اس کےلئے بجٹ میں پیسے بھی رکھے گئے تھے بد قسمتی سے ہمارے کچھ صوبے ایسے ہیں جن میں سیاسی تقسیم موجود ہے وہ چاہتے ہیں کہ ایک ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے جس سے کسی کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی نہ ہو اور مردم شماری اچھے طریقے سے ہو جائے ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مردم شماری کے حوالے سے اے پی سی بلائی ہے جس میں تمام جماعتیں شامل ہیں دوسرے صوبوں میں بھی اس قسم کے ایشوز ہیں جب یہ لوگ آپس میں اتفاق رائے پیدا کرلیں گے پھر مردم شماری کا فیصلہ کرلیاجائیگا ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پہلے شکایت ہوتی تھی کہ حکمران میڈیا سے باتیں چھپاتے ہیں اور اب یہ شکایت ہوتی ہے کہ حکمران میڈیا کو باتیں کیوں بتاتے ہیں ہم میڈیا کو باتیں بتاتے ہیں آئندہ بھی بتاتے رہیں گے چھپانے والوں کو ہم آمریت سے تشبیہ دیتے ہیں ¾جمہوریت میں میڈیا کے ذریعے اپنے لوگوں سے بات کی جاتی ہے اپنا مقدمہ لوگوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے اور لوگوں کی رائے لی جاتی ہے اور یہ طریقہ کار بہتر ہے جوساری دنیا میں اختیار کیا جاتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ میں غریب آدمی ہوں جس کے پاس پتھر کی انگوٹھی ہے اور اس کی قیمت درجن روپے سے زیادہ نہیں ہوسکتی اس میں فنکار کی ہنر مندی ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہے اور باقی جولوگ انگوٹھی پہنتے ہیں ان کی قیمت اور ہنر مندی کے بارے میں سوال انہی سے پوچھا جائے ۔خان کا صاحب کا بیان بدلتا رہتا ہے وہ نیب کے چیئر مین کو مک مکا کا چیئر مین کہتے تھے عمران خان الزام لگاتے تھے کہ نیب چیئر مین اس لئے بنایا گیا ہے کہ وہ آصف زر داری کے گناہ پر پردہ ڈالے اور نواز شریف کو بھی بچائے ڈھائی سالوں میں عمران خان نے سو ڈیڑھ سو بار الزامات لگائے اب اسی چیئر مین کے دل میں محبت پیدا ہوگئی ہے ¾چیئر مین نے کہاہے کہ نیب میں کچھ قباحتیں ہیں اگر عمران خان میری بات نہیں مانتے تو جس نیب کے چیئر مین سے محبت جاگی ہے اس کی بات مان لیں ¾انہوںنے کہاکہ ہم نے کسی کے پر نہیں کاٹتے اگر کسی کے ناخن بڑھ گئے ہوں تو اسے تراشنا ضروری ہوتا ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ یہ قومی تقریب تھی جس نے پاکستان کی شناخت کو اجاگر کیا ہے اس کےلئے ہم پارٹیوں کی تقسیم پر نہیں جاتے جب نواز شریف منتخب ہوئے تھے تو کہا تھا کہ میں مسلم لیگ (ن) کا نہیں پورے پاکستان کا وزیراعظم ہوں تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم کا وزیر اعظم ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں موٹروے پر صرف میری گاڑی نہیں پھرتی بلکہ عمران خان پجارو بھی چلتی ہے ملک میں بجلی جب آئے گی تو بنی گلہ میں عمران خان کے گھر کو روشن کریگی اور میرے گھر کا بھی بل جلے گا ہم اس تقسیم میں جاتے ہیں ہمارے تمام اقدامات پاکستان کےلئے ہیں ابھی پورے پاکستان کی نمائندگی کررہا ہوں اور جب 2018ءمیں انتخابی مہم چلے گی تو پھر بھرپور حصہ لونگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…