ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

نیب کے پر کاٹنے کی کوشش ،اب کیا ہوگا؟ شیخ رشید کے انکشافات اور پیش گوئیاں

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ موجودہ دور حکومت میں سفارتخانوں اور قومی اداروں کے سربراہوں کی ایک بھی تعیناتی میرٹ پرنہیںہوئی ، اسلام آباد سے منتخب ہونے والامیئر مقامی رہائشی ہی نہیں اسے صرف جاتی امراءاور مری میں حکمرانوں کی رہائشگاہوں کی کنسٹرکش کی ذمہ داری کی وجہ سے نوازا گیا ،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اندر سے ملے ہوئے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی زبان بولتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میںشیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اراکین اسمبلی اور وزراءمیں سے چند ایک کے سوا باقی لوگوںکو کچھ نہیں سمجھتی ۔ اسی لئے (ن) لیگ کے اپنے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ نیب کی کارروائی آگے بڑھے تاکہ قیادت کونظر انداز کئے ہوئے لوگوں کی بھی اہمیت محسوس ہو ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں بیرون ملک سفارتخانوں اور قومی اداروں کے سربراہوں کی ایک بھی تعیناتی میرٹ پر نہیں ہوئی ۔ کیا میئر اسلام آباد کی نامزدگی میرٹ پر ہے ؟،کیا لوگ نہیں جانتے جس شخص کو میئر بنایا گیاہے وہ اسلام آباد کا رہائشی ہی نہیں۔ صرف اس کی اہلیت یہ ہے کہ وہ جاتی امراءاور مری میں حکمرانوں کے گھروں کی کنسٹرکشن کے کام کی نگران تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اکثریت کے بل بوتے پر جو مرضی کرلیں لیکن عوام میں ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ یہاںماضی میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی لیکن سالوں گزرنے کے باوجود کسی پر ہاتھ نہیں ڈالا جا سکا۔ اگر موجودہ حکمرانوںکے منصوبوں میں اتنی ہی ” شفافیت “ ہے تو انہیں کس بات کا خوف ہے انہیں تو اپنے دعوﺅں کے مطابق خود نیب کو جانچ پڑتا ل کی دعوت دینی چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نیب کے پر کاٹنے کی کوشش حکمرانوں کے اپنے گلے بھی پڑ سکتی ہے ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…