لاہور( نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ موجودہ دور حکومت میں سفارتخانوں اور قومی اداروں کے سربراہوں کی ایک بھی تعیناتی میرٹ پرنہیںہوئی ، اسلام آباد سے منتخب ہونے والامیئر مقامی رہائشی ہی نہیں اسے صرف جاتی امراءاور مری میں حکمرانوں کی رہائشگاہوں کی کنسٹرکش کی ذمہ داری کی وجہ سے نوازا گیا ،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اندر سے ملے ہوئے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی زبان بولتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میںشیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اراکین اسمبلی اور وزراءمیں سے چند ایک کے سوا باقی لوگوںکو کچھ نہیں سمجھتی ۔ اسی لئے (ن) لیگ کے اپنے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ نیب کی کارروائی آگے بڑھے تاکہ قیادت کونظر انداز کئے ہوئے لوگوں کی بھی اہمیت محسوس ہو ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں بیرون ملک سفارتخانوں اور قومی اداروں کے سربراہوں کی ایک بھی تعیناتی میرٹ پر نہیں ہوئی ۔ کیا میئر اسلام آباد کی نامزدگی میرٹ پر ہے ؟،کیا لوگ نہیں جانتے جس شخص کو میئر بنایا گیاہے وہ اسلام آباد کا رہائشی ہی نہیں۔ صرف اس کی اہلیت یہ ہے کہ وہ جاتی امراءاور مری میں حکمرانوں کے گھروں کی کنسٹرکشن کے کام کی نگران تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اکثریت کے بل بوتے پر جو مرضی کرلیں لیکن عوام میں ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ یہاںماضی میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی لیکن سالوں گزرنے کے باوجود کسی پر ہاتھ نہیں ڈالا جا سکا۔ اگر موجودہ حکمرانوںکے منصوبوں میں اتنی ہی ” شفافیت “ ہے تو انہیں کس بات کا خوف ہے انہیں تو اپنے دعوﺅں کے مطابق خود نیب کو جانچ پڑتا ل کی دعوت دینی چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نیب کے پر کاٹنے کی کوشش حکمرانوں کے اپنے گلے بھی پڑ سکتی ہے ۔
نیب کے پر کاٹنے کی کوشش حکمرانوں کے اپنے گلے بھی پڑ سکتی ہے‘ شیخ رشید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری



















































