جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

چمن :دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، بارودی مواد نصب کرتے ہوئے 4 دہشتگرد مارے گئے

datetime 19  فروری‬‮  2016 |

چمن(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں چمن کے علاقے گلستان میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا اور بارودی مواد نصب کرنے پر 4 دہشت گردوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ، ڈیرہ مراد جمالی میں ایف سی نے سڑک کنارے نصب 8 کلو گرام وزنی دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا۔ چمن کے علاقے گلستان میں دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے بارودی مواد نصب کر رہے تھے کہ سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے بارودی مواد قبضہ میں لے کر اسے ناکارہ بنادیا اور علاقہ کی سیکورٹی سخت کر دی۔ دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں گوٹھ حمید خان میں ایف سی اور حساس ادارے نے سڑک کنارے 8 کلوگرام وزنی دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر ناکارہ بنادیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گرد گیس پائپ لائن اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…