لنڈی کوتل(نیوز ڈیسک)خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے افعان عالم دین کو قتل کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے سلطان خیل میں نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی۔ جس سے افغان عالم دین مولاناعبدالحلیم جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔