کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کی 3 ہزار کچی آبادیوں کو ریگولرائرز کردیا گیا۔ سندھ کچی آبادیزایکٹ میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔سندھ اسمبلی سے 17 دسمبر2009 کو منظور ہونے والا بل بالا?خر قانون بن گیا۔اسپیکرسندھ اسمبلی نے 6 سال بعد سندھ کچی آبادیز ایکٹ میں ترمیم کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، ترمیم کے بعد 19 سال پہلے بننے والی کچی آبادیوں کو بھی ریگولرائز کیا جاسکے گا۔ایکٹ میں ترمیم سے قبل 1985 سے قائم کچی آبادیوں کو ہی ریگولرائز کیا جاسکتا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 3ہزار کچی آبادیوں کے لاکھوں خاندانوں کو اب مالکانہ حقوق مل جائیں گے۔وزیر برائے کچی آبادی طارق مسعود آرائیں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے روٹی ، کپڑا اورمکان کے وعدے کو پورا کر دیا ہے۔اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ اس ایکٹ میں ترمیم سے زمینوں پر سیاسی قبضے کو قانونی تحفظ دے دیا گیا ہے۔