لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستانی طالبہ ثانیہ ناصر نے کیمرج یونیورسٹی کے بین الاقوامی امتحانات برائے اے لیول2015-16ءمیں دنیا بھر میں اول پوزیشن لینے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔انہوں نے اکاﺅنٹنگ کے مضمون میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔یہی ہی نہیں بلکہ اکناکس کے مضمون میں بھی پاکستان بھر میں فرسٹ آئی ہیں ۔ان کے تمام مضامین میں اے پلس گریڈ ہے ۔وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے اساتذہ ،طلبہ اور والدین سمیت ثانیہ ناصر سے ملاقات کی ہے اور ان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثانیہ کی کامےابی پر ہمیں فخر ہے جس سے پاکستان کا نام بلند ہوا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاک ترک سکول کی انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہےں ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثانیہ ناصر کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پنجاب ،وزارتِ تعلیم اور سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی مشکور ہےں جن کی کوششوں سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور وہ آئندہ بھی تعلیمی کےرئیر میں بہتر نتائج دینے کی بھر پور کوششیں کرتی رہیں گئیں ۔وہ بڑے ہو کر انتظامی امور کے شعبے میں آنے کی خواہش کا ارادہ رکھتی ہے ۔