لالہ موسیٰ( نیوز ڈیسک ) ایف آئی اے گجرات نے کامیاب کاروائی کرکے نوجوانوں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ممالک بھجوانے والے ایجنٹ کونوجوانوں سمیت پکڑلیا،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ لالہ موسیٰ کا رہائشی نورگل نامی ایجنٹ نواحی دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو مستقبل کے سہانے سپنے دکھاکرغیرقانونی طریقے سے یورپ بھجوانے کیلئے ریلوے اسٹیشن لالہ موسیٰ سے بذیعہ ٹرین لے جانے کی غرض سے کھڑاتھاکہ ایف آئی اے گجرات کے انسپکٹرسرفرازاحمدنے بھاری نفری کے ہمراہ پکڑلیا۔