جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عزیر بلوچ سمیت23خطرناک جرائم پیشہ افراد سے تفتیش کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیمز کے قیام کی منظوری

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے حال ہی میں گرفتار کئے جانے والے عزیر بلوچ سمیت23خطرناک جرائم پیشہ افراد سے تفتیش کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیمز (جے آئی ٹیز) کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔جمعرات کو چیف منسٹر ہاﺅس سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے جن 23خطرناک جرائم پیشہ افراد سے تفتیش کئے لئے جے آئی ٹیز کے قیام کی منظوری دی ہے ان میںمسعود عالم عرف بھولا چاچا، محمد ایاز ولد عبدالقیوم،محمد حامد عرف پپو، سید عظمت حسین عرف عظمت،محمد ارشد عرف اسد چھوٹا، محمد نعیم، شعیب اختر، محمد ناصر عرف مچھڑعبدالرشید عرف کاشف پیچ والا،محمد سعید بلوچ، محمد محسن، محمد عدنان، محمد فاروق عرف لانڈھی، دل مراد، محمد دانش،سلیم محسن عرف لمبا، ریحان عرف شانا، سید عمران رضا، مہر بخش، عدنان عرف اے ڈی عرف دانش، محمد اسلم عرف منا اور عزیر بلوچ شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جن ملزمان کی جے آئی ٹیز ابھی قیام کے مراحل میں ہیں ان میں محمد خرم عرف موٹا، محمد فرحان عرف فنٹر، محمد نوید ،محمد شفیق، محمد سہیل اور منہاج قاجی شامل ہیں۔چیف منسٹر ہاﺅس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کا یہ عزم ہے کہ فوری اور موثراقدامات کے ذریعے صوبے سے دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کردیا جائے گا کیونکہ یہ دہشت گرد عناصر نہ صرف ہمارے بلکہ وطن عزیز کے دشمن ہیں، ہمیں ان کے گھناﺅنے عزائم کا پوری طرح علم ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ ان کے ساتھ کس طرح نمٹا جائے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام نے پیپلز پارٹی کی حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اس لئے وہ ان کی جان و مال اور آزادی کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف عدالتوں میں مقدمات کی موثر انداز میں پیروی کی جائے گی اس حوالے سے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…