کرا چی (نیوز ڈیسک)سندھ میں سینئر پو لیس افسران کے ما بین اختلا فات ختم نہ ہو نے کے بعد اب ایپکس کمیٹی اور و فا قی حکومت نے آئی جی سندھ پو لیس غلام حیدر جما لی کے تبا دلے پر غور شروع کردیا ہے ذرا ئع نے بتا یا ہے کہ7سینئرپولیس افسران اے ڈی خوا جہ،ثنا اللہ عباسی،غلام قا در تھیبو،مشتا ق مہر،منیرشیخ،ڈا کٹر امیر شیخ،طارق د ھا ر یجو کی جانب سے وفاقی حکومت اور ایپکس کمیٹی کو بتا یا گیا ہے کہ مو جو دہ آ ئی جی سندھ پو لیس کے خلاف ایک درجن سے زا ئد انکو ئریز چل ر ہی ہیں اور پھر سپریم کورٹ اور سندھ ہا ئی کورٹ نے ان پر فرد جرم عا ئد کر دی ہے اس لئے ان کو تبدیل کر نے کے سوا کو ئی راستہ نہیں ہے ذرا ئع نے بتا یا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے دواہم ارکان نے مذکو رہ سینئر پولیس افسران سے بات چیت کی ہے اور ان کے تمام خد شات کو درست قرار دیا ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کی شکا یت کو دور کیا جائے گا ذرائع نے بتا یا ہے کہ اگر حکومت سندھ نے آ ئی جی کی تبدیلی کی سفا رش نہ کی تو پھر ایپکس کمیٹی کی سفا رش پر آ ئی جی کی خدمات و فاقی حکومت اپنے پاس طلب کرلے گی جس کے بعد نئے آ ئی جی کی تقرری کی راہ ہموار ہو جائے گی۔