کرا چی(نیوز ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید قا ئم علی شاہ نے نیب کے سندھ ہا ئی کو رٹ میں جمع کرا ئے گئے بیان پر چا ر روز کے بعد تشو یش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ شر جیل انعا م میمن کو حرا ساں کیے جا نے کی وہ مذ مت کر تے ہیں پیر کے روز سی ایم ہاؤس سے جا رکیے گئے ایک بیا ن میں وز یر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ شر جیل میمن پیپلز پارٹی کے مر کز ی ڈ پٹی سیکر یٹری اطلاعات اور ر کن سندھ اسمبلی ہیں نیب ایک مخصو ص ایجنڈا کے تحت پارٹی ر ہنما ؤں کیخلاف سیا سی بنیاد وں پر ٹر ائل کرکے ان کی ساکھ کو نقصا ن پہنچا نے کی کوشش کر رہا ہے وہ پا رٹی کے مر کز ی ڈپٹی سیکر یٹری اطلاعات کی ذ مہ دا ریاں نبھا ر ہے تھے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے وزارت سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ پارٹی اور حکومت سندھ سے چھٹی لے کر بیرون ممالک گئے تھے اور ان کی عدم مو جود گی میں ان کا نام ایگز ٹ کنٹرول لسٹ میں شا مل کر دیا گیا انہوں نے و فا قی حکومت سے مطا لبہ کیا کہ نیب کو سیا سی ر ہنما ؤں کے خلاف انتقا می کا رروا ئیاں رو کی جا ئیں جو سیا یسی لو گو ں کے خلاف ر یفرنس نیب کو رٹس میں دا ئر کیے گئے ہیں وہ بھی وا پس لیے جا ئیں اور شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔