اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

فورتھ شیڈول میں شامل مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی اورریاستی سہولیات ختم کرنےکا فیصلہ

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں فورتھ شیڈول میں شامل مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی اورریاستی سہولیات ختم کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا۔نیکٹا نے صوبائی حکو متوں کو 8ہزار 300 مشتبہ افراد کی فہرستوں کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کر دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیکٹا 1.6 ارب روپے کا بجٹ ملنے کے بعد متحرک ہوگیا،ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کے لیے صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کوہدایات دینا شروع کردیں۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر احسان غنی کی طرف سے جاری ہدایات پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے فورتھ شیڈول کی فہرستوں میں شامل 8 ہزار300 مشتبہ افراد کی فہرستوں کا ازسر نو جائزہ لینا شروع کردیا۔یہ جائزہ ضلع کی سطح پر قائم ڈسڑکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں میں لیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق نیکٹا کی ہدایت پرغیر متحرک مشتبہ افراد کو فورتھ شیڈول سے نکال دیا جائےگاجس کے بعد ایک ایسی جامع فہرست تیار ہوگی جس میں مشتبہ انتہا پسند و دہشت گردوں کے نام شامل ہوں گے، اور پھر ریاستی کارروائی کے طور پر ان کے شناختی کارڈ ز، پاسپورٹ، اسلحہ و ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیے جائیں گے، جبکہ مشتبہ دہشت گردوں کے بینک اکاﺅنٹس منجمد اور ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق یہ ایک دشوار کام ہے کہ ہرمشتبہ شخص کی ایک جائزہ رپورٹ تیار کی جائے، جس میں حالیہ برسوں میں اس کے چال چلن اور سرگرمیوں کا ذکر ہو، اس لیے اس پرعملدرآمد کے لیے چند مہینے لگیں گے، تاہم اس پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…