اسلام آاد (نیوز ڈیسک)سینٹ کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے انکشاف کیا کہ کراچی میں فراڈ کرنیوالے افراد نے ان کا نام استعمال کیا جس کا انکشاف ہونے پر ا ±نہوں نے ایف آئی اے کو شکایت کی ۔جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران میاں رضا ربانی نے کہا کہ جب میں چیئرمین سینیٹ بنا تو بھی میں نے کہا کہ تھا کہ ایک شخص نے میرا نام غلط استعمال کرنے کی کوشش کی ہے اور اب پھر ایک بندے نے کراچی میں میرا نام استعمال کر کے بہت بڑا فراڈ کیا ہے۔مجھے اس کا پتہ لگ گیا ہے اور معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس سے پہلے بھی کراچی میں ہونیوالے فراڈ میں ان کا نام استعمال ہوچکاہے ۔کوئی بھی شخص اگر میرا نام استعمال کرتا ہے کسی بھی معاملے میں، اور اگر میں خود بات نہ کی ہو تو یا تو مجھ سے کنفرم کرلیں یا میرے آفس سے کنفرم کرلیں ورنہ کسی قسم کے نقصان کا زمہ دار نہ ہونگے۔